• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62012

    عنوان: گر کسی مشکل کام کو حل کرنے کے لیے سورة رحمن دس بار پڑھی جائے تو وہ کام حل ہوجاتاہے ، مجرب کیا ہے، مثلاً نوکری، یا اور کوئی حاجت ۔

    سوال: (۱) گر کسی مشکل کام کو حل کرنے کے لیے سورة رحمن دس بار پڑھی جائے تو وہ کام حل ہوجاتاہے ، مجرب کیا ہے، مثلاً نوکری، یا اور کوئی حاجت ۔ (۲) اگر دعا مانگتے وقت رونگٹے کھڑے ہوجائیں تو سمجھو وہ دعا قبول ہوگئی،کیا یہ صحیح ہے ؟ یہ میں نے برکت دعا مولانا ایوب سورتی کی کتاب میں پڑھا ہے۔

    جواب نمبر: 62012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 20-39/L=2/1437-U (۱) اگر کسی بزرگ کا بتایا ہوا یہ مجرب عمل ہو تو مذکورہ بالا امور کے لیے اس عمل کو کرنے کی گنجائش ہے۔ (۲) دعا مانگتے وقت مذکورہ بالا حالت ہوجانے کی صورت میں قبولیت دعا کی زیادہ امید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند