• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 36899

    عنوان: وظیفہ نامردی کے مطلق

    سوال: حضرت میں نے ایک جگہ سے معلوم کیا، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ نامردی کے لئے یا قوی روزانہ ۱۰۰ دفعہ پڑھو، اور اول آخر۳ بار درود پڑھو۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ دوسری بات یہ کہ اگر ہم جلدی ٹھیک ہونا چاہیں تو کیا ہم اس وظیفے کی تعداد بڑھا سکتے ہیں میرا مطلب ہے ۲۰۰ دفعہ یا ۱۰۰۰ دفعہ؟ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وظیفے کو بغیر وضو کے بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 36899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 343=188-3/1433 بغیر وضو کے او رزیادہ مقدار میں پڑھ لینے کی تو اجازت ہے، مگر ان جیسے وظائف کو بالکلیہ داوٴں پر قیاس کرلینا بھی درست نہیں، بہتر یہ ہے کہ وظیفہ بھی پڑھتے رہیں اور کسی ماہر معالج کا مناسب اور ضروری علاج معالدہ بھی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند