متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 165927
جواب نمبر: 16592701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 83-53/SN=2/1440
جو کچھ بھی پکائے بسم اللہ کہہ کر پکائے اسی طرح کھانا نکالتے وقت بھی بسم اللہ پڑھ کر نکالے، ان شاء اللہ برکت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں اپنے بارے میں کچھ
پوچھنا چاہتا ہوں۔ مفتی صاحب میں آج کل قریب چار سال سے کاروبار ی پریشانی میں
مبتلا ہوں۔ جو بھی کام کرتا ہوں اس میں نقصان ہوجاتا ہے اب حالت یہ ہے کہ اب میں
بہت قرض میں ہوں اور میرا کوئی بھی کام بن نہیں پا رہا ہے۔ اور اب میرے والد کا
کاروبار بھی بالکل بند ہوگیا ہے اور گھر میں معاشی پریشانی بڑھتی جارہی ہے۔ یہاں
میں یہ بتاتا چلوں میں سعودی عربیہ جدہ میں روزی روٹی کے لیے ہوں۔ اور میرے خاندا
ن کے لوگ انڈیا میں ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ کیا میرے یا میرے خاندان پر
کوئی بندش یا جادو ہے یا یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے؟ میری والدہ کا نام عصمت
جہاں ہے۔ اگر آپ بتادیں گے تو بہت مہربانی ہوگی آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
میں نماز کے بعد اپنا دایاں ہاتھ اپنی پیشانی
پر رکھتاتھا اور یا قوی گیارہ مرتبہ پڑھتا تھا، لیکن ایک دن دبئی میں ایک مسجد کے
امام صاحب نے مجھ کوایسا کرنے سے منع کیااور کہا کہ یہ حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
برائے کرم مجھے بتائیں کہ امام صاحب کے شبہ کا کیسے جواب دیا جائے؟
میرا سوال یہ ہے کہ بخاری شریف میں صلوة التسبیح کا ہونا ثابت نہیں ہے اس بارے میں کوئی مستند حدیث حوالہ سے بتائیں اور نماز میں سے رفع یدین کا ختم ہونااور نماز کا صحیح طریقہ بھی حدیث کے حوالہ سے بتائیں ۔ برائے کرم سوال کا جواب جلد ارسال فرمائیں۔
196 مناظرمیں نے سنا ہے کہ جب کوئی شخص ایک مرتبہ آپ
صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے تو اللہ تعالی اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجتے
ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ دس مرتبہ رحمت حاصل کرنے کے لیے کیا درود ابراہیمی کا
پڑھناضروری ہے یا ہم صرف اللہم صل علی محمد بھی پڑھ سکتے ہیں؟
حضرت ہمارے گھر کے حالات اس وقت ٹھیک نہیں ۔ ہم پانچ بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ بڑے بھائی کی شادی پانچ سال پہلے ہوئی، ایسے گھرانے میں جہاں پر عملیات کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، یہ ہمیں پہلے معلوم نہیں تھا۔ شادی کے بعد جب ان کے گھروالے پہلی بار آکر گئے تو ان کے جانے کے بعد پلنگ کے ایک کونے میں لیمو رکھے نظر آئے۔ پھر ایک مہینہ بعد میرے دوسرے بھائی جو سعودی میں رہتے ہیں ان کے ساتھ بہت بڑا حادثہ ہوا۔ میری بہن کو رشتے آتے تھے ، لیکن کہیں رشتہ جما نہیں ۔۔۔۔؟
260 مناظر