• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608368

    عنوان:  دعاء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آنے پر درود شریف پڑھنا 

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جہری دعا مانگتے وقت حضور ﷺکا نام آجائے تو جو آمین کہ رہا ہے وہ جہر سے صلی اللہ علیہ وسلم کہے گا یا دل سے ؟

    جواب نمبر: 608368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 551-434/M=05/1443

     جہری دعا میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آنے پر سامعین کو اپنی زبان سے ”صلی اللہ علیہ وسلم“ کہنا چاہئے۔ درود شریف دعا ہے اور دعا میں سِر اولیٰ ہے۔ فتکون - أي الصلاة علی النبي علیہ السلام - فرضا في العمر ․․․․․․ ومستحبة في کل أوقات الإمکان (درمختار) وفی حاشیتہ: أي: حیث لا مانع۔ (شامی زکریا: 2/230، کتاب الصلاة)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند