• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 39383

    عنوان: اجتماعی شكل میں درود پڑھنا

    سوال: درود شریف اجتماعی شکل میں پڑھنا مسجد میں یا کہیں خاموشی کے ساتھ کیسا ہے؟اس بارے میں کیا فرماتے ہیں علماے دیوبند؟

    جواب نمبر: 39383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1062-753/D=7/1433 اتفاقاً اجتماع ہوجائے یا اجتماع تو کسی اور مقصد سے ہوا پھر مجتمعا درود شریف بھی پڑھنے میں مشغول ہوگئے ان دونوں صورتوں میں کوئی حرج نہیں، باقی اس مقصد کے لیے اجتماع کا التزام کرنا یہ شریعت سے ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند