• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 49021

    عنوان: رشتہ بیچ میں ھی ٹوٹ گیا تھا اس كے لیے دعا

    سوال: آپ سے گزارش چاھتا ھوں میرا ایک مسلہ ھے جو نکاح کا جو رشتہ بیچ میں ھی ٹوٹ گیا تھا. اسے جوڈنے کی بھت کوشش کر رھا ھوں. خیر کی لین سے (مطلب)، دعایں،تلاوت قران(جو حاص مقصدیں کے لے بتای گی ھے علما اکرام سے ) سدقہ، املیات(طب روحانی سے )، روزانا فرض نمازوں کے ساتھ صلاتل حاجت کی نمازیں پڈ کر خوب دعایں. اور استخارہ اپنے مقصد میں کامیابی کے لے ، لیکن اب تک خبولیت کے کچھ بھی امکان نظر نھی آرھے . بہت مہینوں سے . مہربانی فرما کر اسکا حل بتایں. مجھے تو ایسا محسوس ھو شاید میری قبول ھوی ھو اور خدا تعالا کا فیصلا دیرسے ھوگا یا قبول نہ ھوی ھو مرے حق میں جو اسکا اشارہ مجھے سمجھ میں نھیں ایا. مہربانی فرما کر اس مسئلہ کا حل بتایں.

    جواب نمبر: 49021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1405-1083/D=12/1434-U اللہ تعالیٰ کے فیصلوں کی حکمت اور اس کے اشارات سمجھنے کی فکر میں پڑنا بندے کا کام نہیں، بندے کا کام عجز ونیاز کے ساتھ اس کے دربار میں درخواست گذار ہوتے رہنا اور دعا نیز صلاة الحاجة یا ادعیہٴ ماثورہ پڑھنے کا اہتمام کرنا ہے اس کی رحمت سے مایوس ہونا بھی مومن کا شیوہ نہیں، اور اِدھر اُدھر کے عملیات میں پڑنا بھی موجب تشویش وتشتت ہوتا ہے ”یَا لَطیْفُ یَا وَدُوْدُ“ پانچ یا گیارہ تسبیح پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ امید برآئے گی اور کامیابی حاصل ہوگی اور تعلق مع اللہ میں مضبوطی پیدا ہوگی، پھر خلاف مرضی امور پر راضی رہنے کی قوت پیدا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند