• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 603682

    عنوان:

    گھر کی تقسیم میں آسانی کے لیے وظیفہ بتائیں

    سوال:

    مفتی صاحب ۔ہم سب خاندان ایک ہی گھر میں رہتے ہیں ۔ہمارے ساتھ دو چچا کے فیملی بھی ساتھ رہتے ہیں۔ایک چچا کا ایک سال پہلے انتقال ہوا ہے اور اس کے بچے بھی ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔برائے مہربانی اچھا سا وظیفہ بتا دے تاکہ اللہ تبارک و تعالی ہمارے گھر کی تقسیم آسان فرمائے ۔ کیونکہ اس ایک چچا سے ہم بہت پریشان ہیں ۔گھر میں کوئی نہ کوئی پریشانی پیدا کرتے ہیں ۔

    جواب نمبر: 603682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:620-472/N=8/1442

     فرائض کے اہتمام اور گناہوں سے بچنے کی حتی الوسع کوشش کے ساتھ دعا اور استغفار کی کثرت کریں، إن شاء اللّٰہ تعالٰی گھر کا ماحول ساز گار ہوگا اور گھر کی تقسیم بھی آسان ہوجائے گی، میں بھی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی عافیت کا معاملہ فرمائیں۔

    عن ابن عباس قال:قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:”من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب“، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (مشکاة المصابیح، باب الاستغفار والتوبة، الفصل الثاني، ص ۲۰۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند