• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 40560

    عنوان: گناہ معاف ہونے كی علامت

    سوال: اگر ایک آدمی سے گناہ کبیرہ سرزد ہو گیا ہو تو وہ کون سا ایسا عمل کرے کہ اسکو تسلی ہو جائے کہ اس کو اللہ پاک نے معاف کر دیا ہے۔

    جواب نمبر: 40560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1257-785/L=9/1433 صدق دل سے توبہ واستغفار کرنا جس سے اطمینان قلب ہوجائے کہ اللہ پاک نے معاف کردیا ہے، اس گناہ کا کفارہ ہے۔ قال في الجمل: من أقدم علی ظلمٍ یجب علیہ أن یتدارک ذلک بالتوبة والإنابة․ (جمل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند