• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 36128

    عنوان: سوره تاج یا درود تاج

    سوال: حضرت جناب مفتی صاحب، مجھے معلوم کرنا ہے سورة تاج کون سی سورة ہے؟ یا درود تاج کیا ہے؟ مجھے روحانی علاج کرنے والے حضرت صاحب نے بتایا کے کسی بھی نماز کے بعد سورہ تاج پڑھ لو، انشااللہ تمام مشکلیں اللہ کے کرم سے ختم ہو جائیں گی یا حل ہو جائیں گی۔ مجھ پر میرے مخالفین نے ۳ جھوٹے فوجداری کیس کئیتھے جو اللہ کے کرم سے جھوٹے ثا بت ہو گئے، آگے ایسا کچھ نہ کر دیں اس لئے حضرت نے یہ پڑھنے کو کھا ہے مجھے بتاییں کہ کیا یہ پڑھنا صحیح ہے؟درود تاج قرآن پاک میں کہاں ہے؟ کس سورہ میں ہے؟پریشانی کی حالت می یہ پڑھنا ثا بت ہے؟

    جواب نمبر: 36128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 120=64-2/1433 پریشانی دور ہونے کے لیے جو درود نماز میں پڑھتے ہیں وہ درود آپ پڑھ لیا کریں، درود تاج کسی صحیح سند سے ثابت نہیں، اس درود کے جو فضائل عوام جہال بیان کرتے ہیں وہ محض غلط اور لغو ہیں، نیز اس میں بعض الفاظ شرکیہ بھی ہیں، اس لیے اس درود کا پڑھنا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند