• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52473

    عنوان: جادو کے علاج کے لیے تجربہ کار دین دار عامل سے رجوع کیا جاسکتا ہے

    سوال: ہم جانتے ہیں کہ علاج کے لیے کسی بھی مشرک کے پاس جانا نہیں چاہئے ، لیکن کیا ہم ان لوگوں کے پاس جاسکتے ہیں جو مسلک دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی شرک نہیں کیا جاتا اور وہ کسی مشہور دیوبند سے منسلک رہ چکے ہوں یا رہتے ہو ۔ اس کے علاوہ ہم جادو کا علاج کس سے اور کس طرح کرسکتے ہیں ؟ براہ کرم، ہماری مدد کریں ۔ ہم لوگ الحمد للہ ، مسلمان ہیں اور اس سلسلے میں بہت فکر مند ہیں ۔ جواب کا انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 52473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 769-769/M=6/1435-U جادو کے علاج کے لیے تجربہ کار دین دار عامل سے رجوع کیا جاسکتا ہے جو شرکیہ کفریہ عمل نہ کرتا ہو، آپ خود بھی جائز طریقے پر اس کا علاج کرسکتے ہیں، دفع سحر کے لیے قرآنی آیات (آیات دفع سحر،معوذتین وغیرہا) کو پڑھ کر مریض کے گلے میں ڈالدینے یا پانی وغیرہ پڑھ کر پلادینے سے سحر کا دفعیہ ممکن ہے (اختری بہشتی زیور ج۹ ص۹۰ پر قرآنی آیات برائے دفع سحر لکھی ہوئی ہیں اس کو دیکھ لیں) حضرت شیخ زکریا رحمہ اللہ کی منزل بھی اس غرض کے لیے مفید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند