متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 149463
جواب نمبر: 14946301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 689-674/Sn=7/1438
(۱) ”اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ“ یہ دعا بہ کثرت پڑھاکریں، نیز کاروبار میں ایمانداری کا مظاہرہ کریں، ان شاء اللہ برکت ہوگی۔
(۲) اپنے بھائی بہنوں سے کہہ دیں کہ روزانہ ایک سو گیارہ مرتبہ ”یا لطیف“ اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں، نماز عشاء کے بعد سونے سے قبل پڑھنا زیادہ بہتر ہے، ان شاء اللہ جلد مناسب رشتے کا نظم ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بار بار توبہ ٹوٹ جائے تو کیا کریں؟
2925 مناظرحضرت ہمارے گھر کے حالات اس وقت ٹھیک نہیں ۔ ہم پانچ بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ بڑے بھائی کی شادی پانچ سال پہلے ہوئی، ایسے گھرانے میں جہاں پر عملیات کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، یہ ہمیں پہلے معلوم نہیں تھا۔ شادی کے بعد جب ان کے گھروالے پہلی بار آکر گئے تو ان کے جانے کے بعد پلنگ کے ایک کونے میں لیمو رکھے نظر آئے۔ پھر ایک مہینہ بعد میرے دوسرے بھائی جو سعودی میں رہتے ہیں ان کے ساتھ بہت بڑا حادثہ ہوا۔ میری بہن کو رشتے آتے تھے ، لیکن کہیں رشتہ جما نہیں ۔۔۔۔؟
3521 مناظرمیرے شوہر کی اچھی نوکری تھی لیکن کچھ پریشانی سے انھوں نے وہ نوکری چھوڑ دی۔ اب پچھلے نو مہینے سے کافی جگہ درخواست کئے پر انھیں نہ تو کوئی نوکری ملی اورنہ ہی کوئی کاروبار ہو پایا۔ آپ سے گزارش ہے کہ کوئی دعا بتائیں۔
2416 مناظرطلاق سے بچنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں؟
4477 مناظردراصل
میرا سارا کاروبار ختم ہوگیا ہے اورمیں قرض میں ڈوب گیا ہوں اور تقریباً ایک سال
سے میں جو کام بھی شروع کرنے کی کوشش کرتاہوں وہ نوے فیصد ہونے کے بعد ختم
ہوجاتاہے اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا بندش بھی کوئی چیز ہے؟ میرے دوست
کہتے ہیں کہ کسی نے بندش کردی ہے لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کیا کروں۔ آپ
میری رہنمائی کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔آمین
میت کے گھر جاکر جو دعائے مغفرت پڑھتے ہیں
وہ مکمل دعا ارسال کردیں: الحمد اغفرہ وارحمہ ولا تعذبہ الخ ۔