• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 35145

    عنوان: میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں اور بہت سالوں سے مشت زنی کی گندی عادت میں مبتلاہوں اور یہ عادت ختم نہیں ہورہی ہے۔ اور گھر کے مسائل کی وجہ سے ابھی میری شادی کم سے کم دوسال بعد ہوگی اور سعودی عرب میں ہر وقت میرادل گدنے اوربرے خیال میں لگارہتاہے۔ میں بہت دعا کرتاہوں پر برے کام میں لگ جاتاہوں۔ مہربانی کرکے کوئی دعایا وظیفہ بتائیں جس سے میرے کام میں دل لگے اور میری بری عادت دور ہو جائے اور ترقی بھی ہوجائے اورمیرے گھر میں ہندوستان میں قرض بھی ہے وہ بھی دور ہوجائے ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے، آمین۔

    سوال: میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں اور بہت سالوں سے مشت زنی کی گندی عادت میں مبتلاہوں اور یہ عادت ختم نہیں ہورہی ہے۔ اور گھر کے مسائل کی وجہ سے ابھی میری شادی کم سے کم دوسال بعد ہوگی اور سعودی عرب میں ہر وقت میرادل گدنے اوربرے خیال میں لگارہتاہے۔ میں بہت دعا کرتاہوں پر برے کام میں لگ جاتاہوں۔ مہربانی کرکے کوئی دعایا وظیفہ بتائیں جس سے میرے کام میں دل لگے اور میری بری عادت دور ہو جائے اور ترقی بھی ہوجائے اورمیرے گھر میں ہندوستان میں قرض بھی ہے وہ بھی دور ہوجائے ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے، آمین۔

    جواب نمبر: 35145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1719=1194-11/1432 مشت زنی کی عادت سے بچنے کے لیے آپ مقوی عذاوٴں کا استعمال کم کریں، اور ہوسکے تو روزہ کی کثرت کریں، فحش لٹریچر پڑھنے، فلم دیکھنے، گانا سننے وغیرہ غلط کاموں سے احتراز کریں اور خالی اوقات کو ذکر تلاوت نماز وغیرہ میں گذارا کریں بلافائدہ وقت ضائع نہ کریں، اگر کبھی غلط خیال دل میں آجائے تو لاحول پڑھ کر اس کی طرف سے توجہ ہٹالیں۔ اور اللہ کی وعیدوں کا استحضار کریں۔ گھر میں خوشحال اور قرض سے نجات کے لیے آپ کسی بھی نماز کے بعد 100مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ان شاء اللہ اس تعلق سے آپ کی پریشانی دور ہوتی چلی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند