• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59159

    عنوان: نیند نہیں آتی اور رات كو دھڑكن بڑھ جاتی ہے

    سوال: میری بیوی کو رات کو دیر سے نیند آتی ہے اور اس کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے نیز رات ساڑے گیارہ اور ساڑھے بارہ بجے کے درمیان سوتے وقت ڈر جاتی ہے، اور وہ نیند سے جاگ جاتی ہے۔ براہ کرم، اس صورت حال سے بچنے کے لیے اور رات کو صحیح سے نیند آنے کے لیے کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 59159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 771-771/M=7/1436-U بیوی سے بتائیں کہ باوضو ہوکر سوئیں اور سونے سے پہلے معوذتین (سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس) اور سورہٴ احزاب آیت نمبر ۵۶ اور سورہٴ اعراف آیت نمبر ۹۷) اور وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پورے جسم پر دم کرلیا کریں، اللہ نے چاہا تو سکون کی نیند نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند