• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 148896

    عنوان: نیک اور صالح اولاد کے لیے وظیفہ

    سوال: Fatwa ID: 672-577/H=6/1438 رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا ۔ اس دعاء کو ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھ کر دعا کرنے کا اہتمام جاری رکھیں اللہ پاک اولادِ صالحہ عطاء فرمائے اور جمیع مقاصدِ حسنہ میں پوری کامیابی سے سرفراز کرتا رہے۔ آمین

    جواب نمبر: 148896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    میری بیوی حمل سے ہے، او رہم چاہتے ہیں کہ اولاد نیک صالح خوبصورت اور ہر نقص سے پاک ہو، ہم دونوں نے ابھی ابھی الحمد للہ عمرہ بھی کیا اور وہاں بہت دعا بھی مانگی مگر روزانہ پڑھنے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند