• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20927

    عنوان:

    میں چائے اور کھانے پینے کے ائٹم کا کام کرتا ہوں اور بہت چھوٹا کاروبار ہے نیزبہت چھوٹی رقم لگا یا ہوں۔ کوئی ایسی آیت بتادیں کہ جب میں سودا بیچوں یا خریدوں تو نقصان سے بچ جاؤں۔ اور کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے استخارہ کرلیا کروں، اس کے لیے چھوٹی یا مختصر آیات بتادیں۔ ہمارے پاس ہر قسم کاگاہک آتا ہے تو کیا سب کے لیے استخارہ کرنا پڑتا ہے؟ یا اللہ کے توکل پر کاروبار کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 596=483-4/1431

    نیا کام کرنے سے پہلے کسی مستند عالم سے اس کے جائز وناجائز ہونے کا مسئلہ دریافت کرلیا کریں، ہرکام کے لیے استخارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ یہ دُعا روزانہ صبح کو ۱۰۰/ مرتبہ اور شام کو ۱۰۰ مرتبہ پڑھ لیا کریں اور اول وآخر ۳-۳ بار درود شریف بھی پڑھ لیا کریں۔ وہ دعا یہ ہے: اللّٰہُمِّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند