• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 51954

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا قبر پر قرآن یا کوئی دعا کتاب سے دیکھ کر پڑھی جاسکتی ہے؟ کیوں کہ مجھے کسی صاحب نے بتایا ہے کہ قبر پر قرآن دیکھ کر پڑھنا صحیح نہیں ہے صرف زبانی پڑھا جاسکتاہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا قبر پر قرآن یا کوئی دعا کتاب سے دیکھ کر پڑھی جاسکتی ہے؟ کیوں کہ مجھے کسی صاحب نے بتایا ہے کہ قبر پر قرآن دیکھ کر پڑھنا صحیح نہیں ہے صرف زبانی پڑھا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 51954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 728-514/L=6/1435-U قبر پر قرآن یا کوئی دعاء دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں، البتہ قرآن دیکھ کر پڑھنا ہو تو بہتر یہی ہے کہ گھر یا مسجد میں تلاوت کرکے ثواب پہنچادیا جائے، ثواب ہرجگہ سے پہنچ جاتا ہے، قرآن قبرستان میں لے جاکر پڑھنے کا التزام نہ کیا جائے جیسا کہ بعض دیار میں اس کا رواج ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند