• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 26951

    عنوان: سوال یہ ہے کہ آجکل تقریبا 12/ سال سے بھی زیادہ ہوگئے ، میری ایک خالہ ہیں ، ان کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا تھا تب سے وہ عجیب عجیب حرکت کرتی ہیں، کوئی بھی آدمی دور سے گذرجائے تو بولیں گی، چھینٹا پڑگیا ، ان کو ناپاک ہونے کا شک بہت زیادہ ہے۔ کوئی بات ہوگی ، وہ کہیں گی کہ ناپاک ہوگئی، اس کی وجہ سے اپنے پورے کپڑے نکال دیں گی اور پانی سے پاک کریں گی، کسی کی بھی پرواہ نہیں کرتی ہیں، لڑئی جھگڑا بہت زیادہ کرتی ہیں، پورے دن گالی دیں گی جس کی وجہ سے سارے گھر والے پریشان ہوگئے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر ان کو غلط حرکت کرنے سے روکنے کے لیے ڈرانا یا منع کرنا کیسا ہے؟کیوں کہ ہم لوگوں نے ہر طرح سے سمجھا کر دیکھ لیا ، ان پر کسی کی بات کا اثر نہیں ہوتاہے اور زیادہ گالی اور غلط باتیں کہتی ہیں ۔ ہم لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں،سب کو کہتی ہیں کہ یہ لا کر دو اور وہ نہ دینے پر بہت چلاتی ہیں۔ میری امی بھی ان کی وجہ سے زیادہ بیمار رہنے لگی ہیں، بہت زیادہ ٹینشن ہوگیاہے ۔ ہم انہیں چھوڑ کر بھی نہیں جاسکتے ہیں، ان کا کوئی بھی نہیں ہے۔ ان کو کنٹر ول کرنے کے لیے کوئی راستہ ہے تو برا ہ کرم، بتائیں۔ مہربانی ہوگی۔ والسلام

    سوال: سوال یہ ہے کہ آجکل تقریبا 12/ سال سے بھی زیادہ ہوگئے ، میری ایک خالہ ہیں ، ان کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا تھا تب سے وہ عجیب عجیب حرکت کرتی ہیں، کوئی بھی آدمی دور سے گذرجائے تو بولیں گی، چھینٹا پڑگیا ، ان کو ناپاک ہونے کا شک بہت زیادہ ہے۔ کوئی بات ہوگی ، وہ کہیں گی کہ ناپاک ہوگئی، اس کی وجہ سے اپنے پورے کپڑے نکال دیں گی اور پانی سے پاک کریں گی، کسی کی بھی پرواہ نہیں کرتی ہیں، لڑئی جھگڑا بہت زیادہ کرتی ہیں، پورے دن گالی دیں گی جس کی وجہ سے سارے گھر والے پریشان ہوگئے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر ان کو غلط حرکت کرنے سے روکنے کے لیے ڈرانا یا منع کرنا کیسا ہے؟کیوں کہ ہم لوگوں نے ہر طرح سے سمجھا کر دیکھ لیا ، ان پر کسی کی بات کا اثر نہیں ہوتاہے اور زیادہ گالی اور غلط باتیں کہتی ہیں ۔ ہم لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں،سب کو کہتی ہیں کہ یہ لا کر دو اور وہ نہ دینے پر بہت چلاتی ہیں۔ میری امی بھی ان کی وجہ سے زیادہ بیمار رہنے لگی ہیں، بہت زیادہ ٹینشن ہوگیاہے ۔ ہم انہیں چھوڑ کر بھی نہیں جاسکتے ہیں، ان کا کوئی بھی نہیں ہے۔ ان کو کنٹر ول کرنے کے لیے کوئی راستہ ہے تو برا ہ کرم، بتائیں۔ مہربانی ہوگی۔ والسلام

    جواب نمبر: 26951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1945=1549-11/1431

    آپ اپنی خالہ کا کسی ماہر طبیب یا نفسیا تی ڈاکٹر سے علاج کرائیں، او رآپ اپنی خالہ سے کہیں کہ وہ کثرت سے درود شریف پڑھا کریں اور گھر کے لوگ بھی پڑھا کریں، ان شاء اللہ اس سے حالات قابو میں آئیں گے اور ان کے مزاج میں نرمی آئے گی۔
    اگر پریشانی حد سے زیادہ بڑھ جائے اور وہ نرمی سے نہ مانیں اور آپ کو اندازہ ہے کہ ڈرانے، دھمکانے اور دوچار ناگواری کے الفاظ کہنے سے وہ ان حرکتوں سے باز آجائیں گی تو گاہ بگاہ ایسا کرسکتے ہیں، تاہم آپ ان کے ساتھ حسن سلوک کا برتاوٴ کریں، ان کی طرف سے جو پریشانی آرہی ہے اس پر صبر وتحمل سے کام لیں، اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت میں بہتر بدلہ دے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند