• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37957

    عنوان: استغفار د عا

    سوال: میں چاہتی ہو ں کے میری شادی کسی عالم یا مفتی سے ہو، آپ مجھے کچھ پڑھنے کے لئے بتا دیں جس سے میری شادی ہو جائے ا ور وہ خوش مزاج بھی ہو۔ میں مدرسے میں داخلہ بھی لے رہی ہوں۔ آپ میرے لئے دوعا کریں۔ میں صبح ۵ بجے اٹھتی ہو ں اور فجر کے بعد میں کچن میں کام کرتے ہوئے درود پاک پڑھتی ہوں تو ایک دن آتے کے تسلی پر اللہ لکھا آیا اس کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 37957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 113-116/N=5/1433 (۱) آپ کا جذبہ نہایت مبارک جذبہ ہے، اللہ اسے قبول فرمائیں، مناسب رشتہ کے لیے آپ روزانہ بعد نماز عشا تنہائی میں دو رکعت صلاة الحاجت پڑھ کر اول وآخر سات، سات بار درود شریف کے ساتھ ۱۰۱ مرتبہ ”یَا بَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ“ پڑھیں اور پھر حضورِ قلب اور خوب تضرع وگریہ وزاری کے ساتھ مناسب رشتہ کے لیے اللہ سے دعا کیا کریں۔ (فتاویٰ محمودیہ جدید، ڈابھیل: ۲۰/۹۰) ان شاء اللہ مناسب رشتہ ملے گا۔ (۲) آٹے کے تسلے پر جو آپ نے اللہ لکھا ہوا دیکھا ہے، اس میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے عقیدہٴ توحید میں خوب مضبوطی وپختگی پیدا کریں ارو ہرکام میں صرف اللہ سے مدد مانگیں، اللہ کے علاوہ کسی سے بھی خواہ وہ کتنا ہی قریبی شخص ہو کوئی بھی امید نہ رکھیں، وغیرہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند