عنوان: داہنی طرف یا ”احد“ بائیں طرف ”یا صمد“ ، آسمان کی طرف ”یا وتر“ دل میں” یا فرد“ ۱۰۰۰ بار بیماری سے شفاکے لیے ، یہ عمل میں نے ضیاء القلوب میں پڑھا ہے ، کیا یہ کرسکتے ہیں ؟ نقصان کا اندیشہ تو نہیں ہے؟ اور زیادہ بتائیں اس عمل کے بارے میں؟
سوال: داہنی طرف یا ”احد“ بائیں طرف ”یا صمد“ ، آسمان کی طرف ”یا وتر“ دل میں” یا فرد“ ۱۰۰۰ بار بیماری سے شفاکے لیے ، یہ عمل میں نے ضیاء القلوب میں پڑھا ہے ، کیا یہ کرسکتے ہیں ؟ نقصان کا اندیشہ تو نہیں ہے؟ اور زیادہ بتائیں اس عمل کے بارے میں؟
جواب نمبر: 5876329-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 796-794/L=6/1436-U
آیاتِ قرآینہ، دعائے ماثورہ اسمائے حسنی وغیرہ سے رقیہ اور علاج کرنا جائز ہے؛ اس لیے آپ بیماری سے شفاء کے لیے مذکورہ بالا عمل کرسکتے ہیں ان شاء اللہ نقصان نہ ہوگا۔ لا قال علیہ السلام: لا باس بالرقي ما لم یکن فیہ شرک․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند