• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177777

    عنوان: حاسدوں اور دشمنوں سے حفاظت ے لیے وظیفہ

    سوال: براہ کرم،حاسدوں سے بچنے کے لیے کوئی دعا بتائیں۔ میں مشترکہ فیملی میں رہتاہوں جس میں ہمارے ساتھ ہمارے چچا رہتے ہیں، وہ ہم سے حسد کرتے ہیں، اور ہمیں ترقی کرنے نہیں دیتے ہیں، وہ ہر وقت ہمارے کاموں کو روکنے کے لیے کالا جادو اور دوسرے برے عمل کرتے ہیں، انہوں نے ہمیں قتل کرنے کے لیے کچھ غنڈے بھی بھیجے تھے ، میں ان سے اپنا ہر کام چھپانے کی کوشش کرتاہوں مگر ہر وقت ایک یہ کام ممکن نہیں ہے ، جیسا کہ آپ نے کہا تھا ، میں درج ذیل دونوں دعائیں پابندی سے پڑھتاہوں۔ الف: تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِی لَا یَمُوتُ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیرًا․ (مسند أبی یعلی الموصلی 12/ 23) اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ (سنن الترمذی ، رقم:3563) براہ کرم، کچھ اور دعا بتائیں ۔

    جواب نمبر: 177777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:849-611/sn=9/1441

     اللہُمَّ إِنِّی أَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ کثرت سے پڑھیں، ان شاء اللہ شر سے حفاظت رہے گی ، ایک حدیث میں کہ اللہ کے رسولﷺ کو جب کسی شخص یا قوم سے خوف ہوتا تو یہ دعا پڑھتے تھے ۔

     عن أبی بردة، عن أبی موسی، أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان إذا خاف من رجل أو من قوم قال: اللہم إنی أجعلک فی نحورہم وأعوذ بک من شرورہم (مسند أحمد مخرجا 32/ 493،رقم:19719)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند