• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 30490

    عنوان: صحیح احادیث سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے کا کیا طریقہ ہے؟” مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام“اس کا پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: صحیح احادیث سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے کا کیا طریقہ ہے؟” مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام“اس کا پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 30490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 521=521-4/1432 جب روضہٴ اقدس کے پاس کھڑے ہوں تو درود وسلام اس طرح کریں: الصلاة والسلامُ علیکَ یا رسولَ اللہ اور دور سے درود و سلام بھیجنا ہو تو اس طرح کہیں: اللّٰہمَّ صلّ علی محمد وعلی آل محمد إلخ پوری درود شریف جو نماز میں پڑھتے ہیں یعنی درود ابراہیمی وہ اور اس کے علاوہ احادیث میں مختلف صیغوں کے ساتھ جو درود منقول ہیں، ان سب کو پڑھ سکتے ہیں، دور سے بھیجنے میں یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ فرشتے اس کو پہنچاتے ہیں اور انفرادی طور پر آداب ومستحبات کی رعایت کے ساتھ پڑھنا چاہیے، ”مصطفی جان رحمت پر لاکھوں سلام“ اس کے تمام اشعار لکھ کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند