• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170647

    عنوان: ممتحن كی سازش كو ناكام بنانے كے لیے كوئی وظیفہ بتادیں

    سوال: میرا بھائی میڈیکل کی پڑھائی کررہاہے، ممتحنوں کی سازش اور جوڑ توڑ کی وجہ سے امتحان میں ناکام ہوگیا، وہ ایک ذہین طالب علم ہے ، مگر اس کو امتحان میں فیل کردیا گیا اور غلط طریقے سے ایسے اسٹودینٹس کو پاس کردیا جو ان کے اسٹوڈینٹس تھے۔ میرا بھائی بہت مایوس ہوگیاہے ، امتحان میں دو بارہ بیٹھنے کے لیے کئی اس کے پاس ایک چانس رہ گئے ہیں ، یہ امتحان اس کے لیے بہت اہم ہے، ہم سب اس کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں کہ جس کو میں اس کی طرف سے پڑھوں تاکہ ممتحن کی سازش ناکام ہوجائے اور وہ امتحان میں پاس ہوجائے۔

    جواب نمبر: 170647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:865-772/sd=11/1440

    آپ اپنے بھائی سے کہیں کہ وہ روزانہ یَا نَاصِر ۳۰۰مرتبہ پڑھیں اول وآخر ۱۱، ۱۱/ بار درود شریف کے ساتھ، نیز ان آیات کا بھی وِرد رکھے حَسْبُنَا اللَّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ نِعْمَ الْمَوْلَی وَنِعْمَ النَّصِیرُ ان شاء اللہ امتحان میں کامیابی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند