• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175835

    عنوان: خوف سے نجات کی دعا

    سوال: میرا بھائی کچھ عرصے سے بہت خوفزدہ اور پریشان رہتا ہے ۔خوف سے اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور دل ڈوبتا ہے ۔وہ گھر میں اکیلے رہنے سے اور اکیلے سفر کرنے سے ڈرتا ہے ۔ وہ اکثر خواب میں بھی ڈر جاتا ہے ۔ براہ کرم، اس کے لیے دعا بتا دیں۔

    جواب نمبر: 175835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:453-314/SN=5/1441

    آپ اپنے بھائی سے کہہ دیں کہ وہ ہمت سے کام لے اور ساتھ ساتھ آیت کریمہ ”الَّذِینَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُہُمْ بِذِکْرِ اللَّہِ أَلَا بِذِکْرِاللَّہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ. (الرعد: 28)، اسی طرح ”فاللہ خیرحافظا“کو کثرت سے پڑھا کرے، ان شاء اللہ دل کا خوف دور ہو جائے گا اور اس میں مضبوطی آئے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند