• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149584

    عنوان: كیا دور سے بچوں پر دم كیا جاسكتا ہے؟

    سوال: صبح شام 3 دفعہ معوذتین پڑھنا جادو جنات اور ہر قسم کے شر سے بچنے کے لیے مسنون عمل ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ بچوں پر اس کا دم کر سکتے ہیں کیوں کہ وہ خود پڑھنا نہیں جانتے اور اگر بچے دور ہوں جیسے دوسرے شہروں میں پھر کیا دور سے دم کر سکتے ہیں ۔مہربانی فرما کر جواب دیجیے ۔

    جواب نمبر: 149584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  566-518/N=6/1438

    (۱) : جی ہاں! معوذتین پڑھ کر بچوں پر دم کرسکتے ہیں، انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ وفي حدیث عائشة رضی اللہ عنہا عند البخاري: فلما ثقل کنت أنفث علیہ بھن وأمسح بید نفسہ لبرکتھا(صحیح البخاري، کتاب الطب، باب الرقی بالقرآن والمعوذات، ص ۸۵۴)۔

    (۲): دور سے دم کرنے میں دم کا اثر کیسے پہنچے گا؟ اس لیے وہاں جو شخص بچوں کے پاس موجود ہو، وہ پڑھ کر دم کردے ۔ اور اگر آپ ہی انھیں اللہ تعالی کی حفاظت میں دینا چاہیں تو یہ تین مرتبہ پڑھیں: أعیذ أولادي:(یہاں بچوں کا نام لیں، مثلاً: محمد رشید ومحمد أرشد وفاطمة) بکلمات اللہ التامات من کل شیطان وھامة ومن کل عین لامة، إن شاء اللہ بچے اللہ تعالی کی پناہ و حفاظت میں رہیں گے اور انھیں کوئی شر نہیں پہنچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند