• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 43390

    عنوان: گھٹنے میں درد كے لیے دعا

    سوال: عر ض یہ ہے کہ میرے والدہ کے گٹھنے میں بہت درد ہے، ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اسکا درد کی گولیوکے سوا کوئی علاج نہیں۔ آپ سے التماس ہے کہ کوئی وظیفہ بتا دیں ۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 43390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 202-147/H=3/1434 جب آپ کی والدہ کے گھٹنے میں درد کا احساس ہو تو سات مرتبہ یہ آیت ہرمرتبہ بسم اللہ پڑھ کر درد کی جگہ ہاتھ رکھ کر دم کردیا کریں یا کسی تیل میں آیت دم کرکے مالش کردیا کریں، ان شاء اللہ درد کی تکلیف دور ہوجائے گی۔ وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنَاکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِیْرًا․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند