• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 65181

    عنوان: کس طر ح اسلام پر قائم رہیں اور شر سے محفو ظ رہیں

    سوال: میں ان دنوں اینمل فیڈ مل کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ ملتان میں انٹر شپ کر رہاہوں۔ ہماری ٹیم فیاض الحسن بھٹہ کی زیرنگرانی کام کررہی ہے ۔ فیاض الحسن بھٹہ قرآن پاک کو گالیاں دیتا ہے ،داڑھی کے بارے میں کہتاہے کہ اسلام میں داڑھی نہیں ہے صدقہ دینے سے مال میں کمی ہو تی ہے اور مال واپس نہیں آتا۔ ٹو پی اور رومال رکھنے سے منع کرتاہے ۔ ٹوپی اور رومال زبردستی اترواتا ہے اور رومال اور ٹوپی کوچھین لیتا ہے ۔ ہمیں ہمارے کلینکل سائینسنز کے ہیڈ ڈاکٹر عاصم صاحب کی طرف سے کہا گیا تھا کہ یہ شخص آپ کو تنخواہ اور الاونس بھی دے گا جس سے یہ شخص مکرچکا ہے ۔ اس شخص سے ہم نے کہا کہ جتناعرصہ ہم نے کا م کیا اس کا لیٹر بنا دو با قی کے انٹر شپ کے دو ماہ ہم کہیں اور کرلیتے ہیں تو کہتا ہے کہ میں تمہارے ڈیپارٹمنٹ کے ڈین کو 20000 روپے کا ناشتا کر واتا ہوں اور دھمکی دیتا ہے کہ اگر میں تمہارے ڈین کو کہہ دوں تو تمہاری انٹر نشپ نہیں ہوگی چاہے تم الٹا لٹک جاو۔ ایک سال مزید بھی میرے پا س ہی آنا پڑے گا۔ جبکہ یہ شخص ہم سے صبح 9 سے رات9 بجے تک کام لیتا ہے اور اگر اس سے کہوں کہ ہمیں جلدی چھٹی دو تو کہتاہے کہ تم نے جا کر کس ماں کا تھن چو منا ہے ۔ محترم مفتی صاحب مہربانی فرماکرقرآن وسنت کی روشنی میں آگاہ کر یں اور رہنمائی فرمائیں کہ کس طر ح اسلام پر قائم رہیں اور اس شخص کے شر سے محفو ظ رہیں۔ ہمارے اس شخص کے پاس انٹر شپ کے صرف دو ماہ رہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 65181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 633-529/D=8/1437 اللہ تعالیٰ آپ کی مشکل آسان فرمائے نیک لوگوں کی صحبت نصیب فرمائے ، بددینوں کے شر سے محفوظ رکھے ۔ حدیث میں آتا ہے کہ قیامت کے قریب ایسا وقت آئے گا کہ دین پر قائم رہنا ہاتھ پر انگارا لینے کے مثل ہوگا؛ لیکن اللہ تعالیٰ ہر دور میں اہل ایمان میں سے کچھ لوگوں کو صاحب استقامت بنانے کے لئے چن لیتے ہیں، الَّذِینَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا الآیة ․ (۱) دین پر استقامت اختیار کریں اور بد دینوں کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے یہ دعاء پڑھیں أللہم إنا نجعلک فی نحورہم ونعوذبک من شرورہم ․ (۲) عشاء کی نماز کے بعد یَالطیفُ گیارہ سو گیارہ مرتبہ پڑھیں اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر دعا کریں ، ان شاء اللہ عافیت نصیب ہوگی۔ (۳) أللہم إني أسئلک العفو والعافیة في دیني ودنیاي وأہلي ومالي․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند