• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 8481

    عنوان:

    حضرت بریلوی کیا ہیں کیا یہ کوئی فرقہ ہے؟ اورکچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی اہل سنت نہیں ہیں۔ یہ بعد میں اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگ آپ کو لوٹا کیوں کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی بھائی جو آیت کافروں کے لیے اتری تھیں وہ مسلمانوں پر چسپاں کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟اگر آپ ہی ایسی فرقہ بندی میں پڑ گئے تو باقی لوگوں کا کیا ہوگا؟ آپ باتیں کرتے ہیں کہ فرقہ بندی ختم ہو اور کسی کو بریلوی کہنا برا کہنا یہ کہاں کا اصول ہے؟ برائے مہربانی کوئی عقل کے ناخون لیں اور فرقہ بندی نہ پھیلائیں۔ یہ جو آپ جیسے مولوی حضرات عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ فلاں کے پیچھے نماز نہ پڑھو، کیا آپ کی تبلیغ یہی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2193=1783/ب

    ہم قادیانی اور غالی شیعہ کے سوا اور کسی بھی جماعت کو کافر نہیں کہا کرتے، خود آپ کے مُتَّبَع مولوی احمد رضا بریلوی نے حسام الحرمین نامی کتاب میں عقائد فاسدہ کی علمائے دیوبند کی طرف غلط نسبت کرکے ایک طرف سے تمام علمائے دیوبند کو کافر کہنے میں ذرہ برابر جھجک محسوس نہیں کی، براہ کرم اپنا کرم نامہ علمائے بریلوی کے پاس بھیجیں، ہم الحمد للہ امت کی شیرازہ بندی میں لگے ہوئے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند