عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 2925
مودودی صاحب اور ان کی جماعت ( جماعت اسلامی) اہل سنت والجماعت کے طریق پر ہیں یا نہیں؟ (۲) مودودی صاحب مذاہب اربعہ میں سے کس مذہب پر تھے؟ (۳) جماعت اسلامی کے افراد اور جو لوگ ان سے عقیدہ میں متفق ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب نمبر: 292523-Oct-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 156/ ھ= 109/ ھ
(۱) اہل سنت والجماعت کے طریق سے منحرف ہیں جیسا کہ خود مودودی صاحب اور جماعت کے اونچے ذمہ داران کی کتب اس پر شاہد ہیں فتاویٰ محمودیہ جلد اول اور فتاویٰ رحیمیہ جلد چہارم میں قدرے تفصیل ہے اور اصل کتابوں کے حوالوں سے مدلل و مبرہن کلام کیا گیا ہے۔
(۲) کسی مذہب کے پابند نہ تھے خود ان کی تصریحات موجود ہیں۔
(۳) جب اہل سنت والجماعت سے انحراف خود ان کی کتب سے ثابت ہے تو ایسی صورت میں امامت کے مکروہ تحریمی ہونے کا حکم بھی ظاہر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت میرا آ پ سے یہ سوال ہے کہ جو صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ کو گالی دے اور اپنی کتابوں میں ان کو برا بھلالکھے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
4728 مناظرہمارے کچھ رشتہ دار جو میرے والد کے دوسرے کزن ہیں وہ لوگ بہت عرصہ پہلے قادیانی ہوگئے تھے۔ میرے والد کہتے ہیں کہ قادیانیوں سے ملنا اور تعلق رکھنا غلط نہیں ہے کیوں کہ وہ غیر مسلم ہیں اور غیر مسلم سے ملنے سے اسلام منع نہیں کرتا۔ میرا دل نہیں مانتا ان لوگوں سے ملنے اور تعلق رکھنے کو ۔ آپ مجھے اس بارے میں بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر ان سے ملنا غلط ہے جو کہ میں سمجھتا ہوں غلط ہے تو میں اپنے والد صاحب کو کیسے قائل کروں او رمجھے کیا کرنا چاہیے؟
4745 مناظرمیں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟
5382 مناظرمیں دبئی میں رہتاہوں اور حنفی مسلک پر عمل کرتاہوں۔ یہاں زیادہ تر لوگ اہل حدیث کے مسلک پر عمل کرتے ہیں۔ یہاں کی مسجد میں امام صاحب بخاری شریف کی کچھ احادیث پڑھ کر بتاتے ہیں کہ : (۱) مرد و عورت کے درمیان نماز میں کوئی فرق نہیں ہے ؟ ؟
4669 مناظرکیا احمد رضا خان بریلوی سے پہلے اس کے علاوہ ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر کسی اور عالم نے احمد رضا خان بریلوی جیسا عقیدہ رکھاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (۱) حاضر وناظر ہیں۔ (۲) عالم الغیب ہیں۔ (۳) نور سے بنے ہیں اور بشر نہیں ہیں۔
6924 مناظرمرزائی بہنوئی کے گھر جانا اور ان کے یہاں کھانا پینا درست ہے یا نہیں؟
فتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3794 مناظرآپ نے آئی ڈی نمبر ۳۹۱۵/ میں کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب کو جوغلط کہتاہے اس سے ثبوت مانگوکہ یہ کتاب کیوں غلط ہے تو میں نے پوچھا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس میں لکھا ہے کہ (اللہ عزوجل کے سامنے سب مخلوق چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے) اور اس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر اللہ عزوجل سے دعا نہیں کرنی چاہیے)اوراس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بڑے بھائی ہیں) (معاذاللہ) ۔ اب آپ بتائیں کہ یہ تین باتیں جو لکھی ہیں صحیح ہیں ؟ اگر صحیح ہیں توکیسے ثابت کرنا چاہیے کہ یہ صحیح ہیں۔
4173 مناظرکیا کہتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ (1) آج کے دور میں بہت سے لوگ(کلمہ گو مسلمان) کھلے عام اسلامی شعار (نشانیوں) پر بھرپور اعتراضات کرتے ہیں مثلا= شرعی داڑھی پر اعتراض بلکہ داڑھی کا انکار،عورت کے پردہ کی فرضیت کا انکار،شلوار یا پتلون ٹخنوں سے اونچا کرنے سے انکار،سب سے بڑھ کر جہاد جیسے فرض پر اعتراضات اور علماء کرام اور صحابہ کرام کے سمجھائے ھوئے احکامات میں میین مینخ نکالنا اور جہاد (قتال فی سبیل اللہ) کا صاف انکار کرتے ہیں، کیا ایسی بات کرنے والا یا ایسا عقیدہ رکھنے والا مسلمان ھے؟ (2) اور شیعوں کی جانب سے تمام جلیل القدر صحابہ رضوان اللہ علیھم کی شان میں غلیظ بکواس کرنا، قراٰن کو غلط کہنا،امہات المومنین پر بکواس کرنا،غرض دین کے ہر شعبہ پر اعتراض کرنا، میرے معلومات کے مطابق تمام شیعہ ایسے ہی عقائید رکھتے ھیں، کیا شیعوں کو کسی بھی طرح مسلمان کہنے کی یا ماننے کی زرہ بھی گنجائیش موجود ھے؟ بندہء ناچیز کا نام حسین ھے،کراچی پاکستان کا شیہری ھوں، آپ حضرات علماء سے درخواست ھے کہ رہنمائی فرمائیں تفصیل کے ساتھ۔
6996 مناظرمیری سالی نے مجھ سے کہا کہ اس کا دل شیعیت کی طرف جارہا ہے۔ اور وہ بہت حد تک شیعہ لوگوں کی سوچ سے متاثر ہے۔۔۔؟
4762 مناظر