• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 17271

    عنوان:

    میں اہل سنت والجماعت ہوں اور شافعی مسلک پر عمل پیرا ہوں۔ میرا سوال آپ کے فتوی نمبر1119/1119=M/1430جو کہ مسقط کے اباضی فرقہ کے بارے میں دیا گیا ہے۔مسقط میں اباضی فرقہ عبداللہ بن اباض کی پیروی کرتا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر اباضی فرقہ کے لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ) پڑھتے ہیں تو پھر ان کے پیچھے نماز کیوں درست نہیں ہے؟ یہاں کے کچھ عالم جو کہ اہل سنت والجماعت سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ا ن کے پیچھے نماز درست ہے کیوں کہ وہ لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ)پڑھتے ہیں۔ برائے کرم اس سوال کاتفصیلی جواب عنایت فرماویں کیوں کہ میں مسقط میں رہتاہوں اور آپ کا تفصیلی جواب میری آخرت کی زندگی پر اثر انداز ہوگا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1686=1686-11/1430

    مسقط میں موجود اباضی فرقہ کے عقائد کی تفصیل اگر آپ جانتے ہیں تو اس کو لکھئے اور جو علماء ان کے پیچھے نماز پڑھنے کو درست کہتے ہیں، اس کو بھی انہی کے قلم ودستخط سے لکھواکر بھیجئے، تب ان شاء اللہ اس کا جواب لکھ دیا جائے گا، امام کا محض کلمہ گو ہونا جواز اقتداء کے لیے کافی نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند