عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 21329
ابھی میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اہل حدیث کی طرف رجحان رکھتی ہے، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں تاکہ میں اسے حنفی مسلک کے راستے پر لاسکوں اور اس کے دل کو ٹھیس بھی نہ پہنچاؤں۔
ابھی میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اہل حدیث کی طرف رجحان رکھتی ہے، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں تاکہ میں اسے حنفی مسلک کے راستے پر لاسکوں اور اس کے دل کو ٹھیس بھی نہ پہنچاؤں۔
جواب نمبر: 2132901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 641=432-5/1431
مطالعہ غیرمقلدیت، ادلہٴ کاملہ، رد غیرمقلدیت، وغیرہ کتابیں خریدکر اس کو پڑھنے کے لیے دیدیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
2312 مناظرمیں نے سنا ہے کہ جناب مولانا رشید احمد گنگوہی نے فتاوی رشیدیہ میں لکھا ہے: اللہ (عزو جل) کے لیے جھوٹ بولنا ممکن ہے۔ (استغفر اللہ) اولاً مجھے اس سلسلے میں شبہہ تھا، لیکن جب میں نے اصل فتاوی رشیدیہ میں دیکھا تو جیسا میں نے سنا تھا ویسا ہی پایا۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔ کیا ہم فتاوی رشیدہ اور جناب رشید احمد گنگوہی کی اتباع کرسکتے ہیں؟ (۲) کیا کوا کھانا جائز ہے؟ (۳) رحمة للعالمین کا لقب صرف رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نہیں ہے؟ (۴) ہولی و دیوالی کے موقعوں پر ہندؤں کی تحفہ کی مٹھائیاں کھانا جائز ہے؟(دیوالی میں وہ ان مٹھائیوں کو بتوں کے سامنے رکھتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں گائے کا پیشاب ملاتے ہیں)۔
میں
یہ جاننا چاہتاہوں کہ قادیانیوں سے بات کرنا یا کاروبار کرنا یا ان کی شادیوں میں
جانا یا سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
میں سنی ہوں۔ میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔میں اس سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں لیکن وہ شیعہ ہے۔ وہ ہماری طرح نماز پڑھتی ہے، مزار پر جاتی ہے اور ختم پڑھتی ہے۔ کیا میں اس سے شادی کرسکتا ہوں یا نہیں؟ کیا اس میں کچھ فرق ہے؟
3704 مناظرفقہ جعفریہ، اہل تشیع کے بارے میں حنفی علماء کیا فرماتے ہیں ،وہ بھی تو امام جعفر کی پیروی کرتے ہیں اردومیں حوالہ سے بتائیں؟
8030 مناظرشیعہ فرقہ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں آپ کے کیا نظریات ہیں جب کہ ان کے تمام عقائد اور معاملات مختلف ہیں؟
4451 مناظرمیں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟
3619 مناظرکیا فرما تے ہیں علمائے کرام بوہر ہ لوگوں کے بارے میں ؟ کیا وہ لوگ مسلمان ہیں؟ اور اگر مسلمان نہیں ہیں تو کس بیناد پر اور کس عقید ہ کی بیناد پر وہ لوگ کافرہیں؟ جب کہ وہ خودکہتے ہیں کہ ہم اللہ پر، اللہ کے رسول پر، اللہ کی کتاب پر امان رکھتے ہیں؟ (۲) اہل تشیع کے بار ے میں کیا حکم ہے ؟کیا و ہ لوگ مسلمان ہیں اور کیا ان کے ساتھ شادی جائزہے ؟ اگر نہیں تو کیوں ؟ اور کس عقید ہ بنیا دپر ؟ اور جن لوگوں نے شیعہ سے شادی کر رکھی ان سے تعلقات رکھنا کیساہے؟ جب کہ وہ ہمارے عزیز ہیں اور ان کی بیویاں وغیرہ شیعیوں کی مجلس میں بھی جاتی ہیں۔ ان کی اولا د سے شادی کرنا کیسا ہے ؟ جب کہ ان کا عقیدہ بھی واضح نہیں ہے؟
3877 مناظرمولوی خلیل احمد امبیٹھوی نے بر اہین قاطعہ میں لکھاہے کہ شیطان کو رسول اللہ سے زیا دہ علم تھا (استغفر اللہ) کیا یہ شخص صحیح اور ان کی کتاب مستند ہیں؟ کیا ان کا تعلق دیوبندی جماعت سے ہے؟
میری عمر 37سال ہے ابھی تک غیر شادی شدہ
ہوں میں ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوا اور ہماری فیملی کٹر نہیں ہے۔ میرے ابو ہاتھ
باندھ کر نماز پڑھتے ہیں، ہم لوگ صرف محرم کو دس دن مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتے
ہیں اور میں 2001کے محرم تک مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتا رہا اس سے زیادہ نہ تو میں
کبھی شیعہ حضرات سے ملا اور نہ ہی کوئی اور عقائد میرے ذہن میں آئے۔ مگر 2002میں میں
نے ماتم چھوڑ دیا کیوں کہ مجھے اس کا فلسفہ سمجھ میں نہیں آیا اور پھر مجلس میں
کوئی آیت کہیں سے پڑھ کر کوئی آیت کہیں سے ملا کر اپنی بات میں وزن پیدا کرنے سے
بھی میری روح خاطی ہوگئی۔ اس طرح ہر نئے سال میں میں ان سے تائب ہوتا گیا۔ میں نے
کبھی کوئی اہل تشیع کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2005میں میں عمرہ پر گیا تو بغیر
کسی بھی فقہ کی کتب کے مطالعہ کے مجھے اللہ کے ہر چیز کا مالک اور مددگار ہونے کا
ایمان اور یقین ہوگیا۔ اس وقت سے میں نے یا علی مدد کہنا بھی چھوڑ دیا اور صرف اس
عقیدے کا ہوگیا ہوں کہ سب کچھ اللہ ہی ہیں اور کوئی اور نہ مدد کرسکتا ہے اور نہ
کرتا ہے۔ ...
اللہ اپ لوگوں کو اور ترقی عطاکرے ۔ آمین ۔ میر سوال یہ ہے کہ میں غیر مقلد ین کے علاقے میں رہتاہوں، وہ کہتے ہیں کہ ہم جو نماز پڑھ رہے ہیں وہ حدیث کے مطابق نہیں ہے۔ براہ کرم، درج ذیل موضو ع پرمستند احادیث کا حوالہ دیں (۱) نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ رکھنا ۔ (۲) دعائے قنوت ۔ (۳) سجدہ سہو ۔ (۴) تراویح ۲۰ / رکعات ۔(۶) عیدین کی نمازوں کے آخر میں تکبیر۔
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ احمد رضا بریلوی کون تھا؟ اور اس نے علمائے دیوبند پر یہ فتوے کیوں لگائے؟
3358 مناظرڈاکٹرمحمود کی کتاب ؛ ?مطالعہ بریلویت ? کا جواب یہاں ممبئی میں تقسیم کیا گیاہے۔ کر اچی کے مفتی عبدالوہاب خان صاحب نے ?صاعقات الرضا ? کے نام سے کافی ضخیم کتاب تحریر کی ہے۔ کیا اس کتاب کا جواب کسی نے تحریر کیاہے؟بریلوی کہتے ہیں کہ یہ جواب برسوں تک لا جواب ہے۔