عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 2789
کیا مسلمان کے لیے قادیانیوں کا کھانا پکانا جائزہے؟
کیا مسلمان کے لیے قادیانیوں کا کھانا پکانا جائز ہے؟
جواب نمبر: 278931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 43/ ھ= 43/ ھ
جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت
جیسا کہ ہم لوگ کہتے ہیں کہ یا رسول اللہ اور یا محمد یعنی یا اور اے کا لفظ
استعمال نہیں کرنا چاہیے جیسے کہ ہم نماز میں جلسہ میں التحیات پڑھتے ہیں اس میں
اے لکھا ہے ترجمہ میں [سلام ہو اے نبی آپ پر]۔ اس کے بارے میں رہنمائی فرماویں۔(۲)مجھ سے کچھ بریلوی حضرات
کہتے ہیں کہ دیوبند نے قرآن شریف کا ترجمہ صحیح نہیں کیا ہے او رکہتے ہیں قرآن
شریف میں سورہ فاتحہ میں دیوبند نے لکھا ہے (عبد اللہ یوسف علی، ایم پکتھال نے
اپنے انگریزی ترجمہ میں سورہ فتح کی دوسری آیت ما تقدم من ذنبک و ما تاخر میں ذنب
کا ترجمہ گناہ اور غلطی سے کیا ہے)۔ بریلوی حضرات کہتے ہیں کہ اس سورت میں یہ لکھا
ہے محمد صلی اللہ علیہ کے پچھلے گناہ جو ان سے سرزد ہوئے تھے اور جو گناہ ان سے
ہوں گے ان سب کو اللہ نے معاف کردیا۔ وہ کہتے ہیں کہ نبی گناہوں سے پاک ہوتے ہیں
یہ تو ہم بھی مانتے ہیں لیکن ترجمہ میں یہ لکھا ہے اللہ مجھ کو معاف کرے اگر میں
نے کچھ غلط کہا ہے تو وہ کہتے ہیں یہ ترجمہ غلط ہے ، کنز الایمان صحیح ہے۔ برائے
کرم میری رہنمائی فرماویں۔
میں سنی ہوں۔ میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔میں اس سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں لیکن وہ شیعہ ہے۔ وہ ہماری طرح نماز پڑھتی ہے، مزار پر جاتی ہے اور ختم پڑھتی ہے۔ کیا میں اس سے شادی کرسکتا ہوں یا نہیں؟ کیا اس میں کچھ فرق ہے؟
3545 مناظرکیا بریلوی کوئی فرقہ ہے؟ یا ایک مکتب فکر؟ اس کا وجود کب سے ہوا؟ کیا ان کا تعلق اہل سنت و الجماعت سے ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
3991 مناظرکیا فرماتے ہیں علماء، شیعہ کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے اور ان کو اہل سنت سمجھنا اور میل جول رشتہ کرنا کیسا ہے؟ اور ان سب کو صحیح کہنے والے کا کیا حکم ہے؟ مسلمان اکثریت والے ملک کا حاکم گمراہ اور بد دین ہو یا کافر ہو تو کیا اسے امیرالموٴمنین کہا جاسکتا ہے؟ اور جو ایسا کہے اس کا کیا حکم ہے؟
3099 مناظرمیرا سوال تم مولویوں سے ہے کہ تمارا ایک مولوی رشید گنگوہی کہتاہے کہ کوا کھا سکتے ہیں اور فتوی میں صرف یہی لفظ لکھے ہیں۔ جب کہ تمہارا ہی ایک نام نہاد مولوی کہتا ہے کہ کوا کی تین قسمیں ہیں ۔ یہ تو بتاؤ کہ کل کوئی اور چیز جو حرام ہے وہ تم اپنے مولوی کو بچانے کے لیے حلال کرلو گے۔ کچھ تو حیا کرو پر کوا نہ کھاؤ۔ اوراپنے اکابرین کی غلطیاں قبول کرو۔ اسلام کو اکیلے دیوبندی ہی نہیں لے کر چل رہے۔ مسلمان بنو۔ رشیدی نہ بنو۔ کب تک اپنے غلط مولویوں کے کارناموں پر پردہ ڈالو گے۔ آخر کب تمہیں شرم آئے گی۔ امت کو تفرقہ میں ڈالا۔ گستاخوں کا ساتھ دیا۔ اوقاف کی مسجدوں میں نوکریاں تمہاری۔ مزارات کا پیسہ کھا کھا کر جوان ہوئے ہو اور آج ان ہی کے خلاف زبان درازی کرتے ہو۔ شرم کر۔ کیا کہیں شرم تم کومگر نہیں آتی۔ اگر ہمت ہے تو اپنا مقام پیدا کر ورنہ چھوڑدو اس پاک منصب کو یہ سب غصہ نہیں حقیقت ہے۔ مسلمان وہ ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے اور خالصتاً اپنے خدا سے معافی مانگے۔اب بھی وقت ہے معافی مانگو اپنے گندے کارناموں کی۔ اور فتوی کے نیچے اپنا نام ضرور لکھا کروتاکہ پتہ چلے کہ کون فتنہ پھیلا رہا ہے۔ صرف دیوبند نہ لکھا کرو ۔ شیر بن کر میدان میں آؤ۔ اب تو تم نے اہل السنہ بھی اپنے ساتھ لکھنا شروع کردیا ....
4554 مناظراکابرین دیوبند کے بارے میں جو کتاب ?زلزلہ? لکھی گئی ہے کیا اس کا جواب دیا گیا ہے؟ اگر جواب دیا گیا ہے تو براہ کرم، اس کتاب کا نام بتائیں۔
3123 مناظرفقہ جعفریہ، اہل تشیع کے بارے میں حنفی علماء کیا فرماتے ہیں ،وہ بھی تو امام جعفر کی پیروی کرتے ہیں اردومیں حوالہ سے بتائیں؟
7476 مناظرایک شخص جو کہ اپنے آپ کو بزرگ کہتا ہے اور زور و شور سے لوگوں کو اپنا مرید بناتا ہے مگر اس شخص کے اندر کچھ ایسی باتیں ہیں جو خلجان پیدا کرتی ہیں مثلاً: (۱) وہ ارواح کو بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص یہاں کا حاکم ہے یہی سب کچھ فیصلہ کرتا ہے۔ (۲) لوگوں سے کہتے ہیں کہ اپنی بیویوں کو لے کر اجمیر چلو اور جو کچھ کرنا چاہیں کریں وہ سب گناہ معاف کروادیں گے۔ (۳) نماز باجماعت ادا نہیں کرتے۔ (۴) آسمانی مخلوقات ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ عورتوں سے تنہائی میں ملتے ہیں ان کے سروں اور پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ان کو مرید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آسمانی مخلوق ہونے کے سبب ان کو پردہ لازم نہیں۔ (۵)جھوٹ بولتے ہیں۔ (۶) فرشتوں کے ذریعہ جنت میں اپنی من پسند چیزوں کو روانہ کرنے پر قدرت کا دعوی کرتے ہیں۔ (۷) موت کو ٹالنے اور موت کا وقت بتانے پر قادر ہیں۔ (۸) مزاروں پر جانے کی اور منتیں مانگنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ (۹) علمائے وقت کو علمائے سوء کہتے ہیں ۔ ایسے شخص کی اقتداء جائز ہے ناجائز ہے؟
2205 مناظر میرا سوال یہ ہے کہ لوگ
اہل حدیث کے علماء سے آمنے سامنے بات کیوں نہیں کرتے کیوں کہ جب میں حج وعمرہ کے
لیے گیا تھا وہاں دیکھاان کے ہی عالم بات کررہے ہیں اور سارے مجمع کے سامنے چیلنج
کرتے ہیں کوئی بھی آکر بات کرے۔ اور اس طرح سے سارے مجمع کا ذہن خراب کرتے ہیں اور
اس سے بھی زیادہ دکھ اس وقت ہوتا ہے جب دیوبند سے فارغ علماء ان کی ہاں میں ہاں
کرتے ہیں۔ یہاں تک بات کہتے ہیں کہ ابو حنیفہ کوئی نبی تو نہیں جو ساری بات ان کی
مانی جائے، گویا سارے مسئلے کے اندر ہی یہ بات ہے۔
میرا سوال دارالافتاء دیوبند (انڈیا) سے یہ
ہے کہ آپ نے ایک فتوی میں محمد بن عبدالوہاب کو? رحمة اللہ علیہ? لکھا ہے، لیکن
المہندعلی المفند میں خلیل احمد سہارنپوری نے یہ کہا کہ وہ(اپنی جماعت کے علاوہ
کو) واجب القتل اور ان کے مال و اسباب کو حلال سمجھتے تھے اور عورتوں کو قیدی
بناتے تھے اور بھی بہت ساری غلط باتیں لکھیں ہیں خلیل سہارنپوری نے، اور اس کتاب میں
آپ اپنے آپ کو وہابی بھی ماننے سے انکار کرتے ہیں،اور ان کے خلاف بہت سی باتیں آپ
لوگوں نے کہی ہیں۔ تو یہ کیا معاملہ ہے کہ ایک طرف تو آپ محمد بن عبدالوہاب کو
رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں دوسری طرف ان پربہتان لگاتے ہیں؟