• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 12771

    عنوان:

    اہل حدیث (وہابی) ایک فرقہ ہے ۔ہم نے ان کے بارے میں سنا ہے کہ یہ گمراہ ہیں، چونکہ یہ کسی حد تک پھیل رہا ہے۔ آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، دوٹوک الفاظ میں جواب دیں؟

    سوال:

    اہل حدیث (وہابی) ایک فرقہ ہے ۔ہم نے ان کے بارے میں سنا ہے کہ یہ گمراہ ہیں، چونکہ یہ کسی حد تک پھیل رہا ہے۔ آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، دوٹوک الفاظ میں جواب دیں؟

    جواب نمبر: 12771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 789=789/م

    اہل حدیث یعنی غیرمقلدین کے عقائد اہل سنت والجماعت سے مختلف ہیں، اجماع کو حجت نہیں مانتے، محرمات شرعیہ کو خودرائی سے حلال کرلیتے ہیں، بعض متعہ کو جائز کہتے ہیں اور بعض مطلقہ ثلاثہ بکلمة واحدہ سے بلا حلالہ نکاح ورجعت کو جائز بتلاتے ہیں، آٹھ رکعت تراویح کے قائل ہیں، سلف صالحین کو برا بھلا کہنا ان کا شعار ہے، تفصیل جاننے کے لیے اِن کتابوں کا مطالعہ کیجیے: محاضرات علمیہ برموضوع رد غیرمقلدیت، تجلیاتِ صفدر، غیرمقلدین کے اعتراضات حقیقت کے آئینے میں، تحفہٴ اہل حدیث وغیرہا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند