• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 10709

    عنوان:

    ہمارے کچھ رشتہ دار جو میرے والد کے دوسرے کزن ہیں وہ لوگ بہت عرصہ پہلے قادیانی ہوگئے تھے۔ میرے والد کہتے ہیں کہ قادیانیوں سے ملنا اور تعلق رکھنا غلط نہیں ہے کیوں کہ وہ غیر مسلم ہیں اور غیر مسلم سے ملنے سے اسلام منع نہیں کرتا۔ میرا دل نہیں مانتا ان لوگوں سے ملنے اور تعلق رکھنے کو ۔ آپ مجھے اس بارے میں بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر ان سے ملنا غلط ہے جو کہ میں سمجھتا ہوں غلط ہے تو میں اپنے والد صاحب کو کیسے قائل کروں او رمجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 156=140/ ل

    قادیانی نبی آخر الزماں علیہ التحیة والسلام کے ختم نبوت کے انکار اوردیگر ضروریات شرعیہ کے نہ ماننے کے سبب کافر ومرتد ہیں، ان کے ساتھ میل جول، خور و نوش، سلام واکرام، شادی بیاہ کرنا جائز نہیں، قال تعالیٰ: وَلاَ تَرْکَنُوْا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ الآیة وفي الکشاف: والنھی تناول للانحطاط في ھواھم والانقطاع إلیھم ومصاحبتھم ومجالستھم وزیارتھم ومداھنتھم والرضا بأعمالھم والتشبہ بھم والتزیي بزیھم ومد العین إلی زہرتھم وذکرھم بما فیہ تعظیم لھم (کشاف: ۲/۹۵) آپ اپنے والد صاحب کو سمجھائیں کہ وہ کافر سے بھی بدتر ہیں، ان کے ساتھ قرآن میں مقاطعت کا حکم ہے جیسا کہ کشاف وغیرہ میں مذکورہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند