• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 3070

    عنوان:

    شیعہ کو کافر کیوں کہاجاتاہے؟

    سوال:

    شیعہ کو کافر کیوں کہاجاتاہے؟

    جواب نمبر: 3070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1148/ ب= 1078/ ب

     

    (1) یہ لوگ قرآن پاک کی تحریف کے قائل ہیں۔ (2) یہ لوگ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو زانیہ کہتے ہیں۔ (3) یہ لوگ حضرت جبریل کو خائن اوردھوکہ باز کہتے ہیں یعنی اللہ نے وحی حضرت علی یا حضرت امام غائب کے پاس بھیجی تھی اور وہ لے کر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئے۔ (4)یہ لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خدا کا درجہ دیتے ہیں۔ (5) یہ لوگ حضرت ابوبکر صدیق اور تمام صحابہٴ کرام کو (بجز 4-5 کے) کافر و مرتد کہتے ہیں۔ (6)یہ لوگ اپنے بارہ اماموں کو نبی کا درجہ دیتے ہیں اور ان کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی طرف سے نئی کتاب اور نئی شریعت ملی ہے۔ وہ جس چیز کو چاہیں حلال بنادیں اور جس چیز کو چاہیں حرام کردیں۔ ان کے یہ سب عقائد خود ان ہی کی کتابوں میں موجود ہیں جو صریح کفر ہیں اور قرآن کے خلاف ہیں۔ اس لیے شیعہ اثنا عشری کو کافر کہا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند