• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 21223

    عنوان:

    (۱) سنی جماعت کے احمد رضا نے کس مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ہے؟ (۲) اہل حدیث کی ابتدا ء کب ہوئی؟

    سوال:

    (۱) سنی جماعت کے احمد رضا نے کس مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ہے؟ (۲) اہل حدیث کی ابتدا ء کب ہوئی؟

    جواب نمبر: 21223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 485=485-4/1431

     

    (۱) ڈاکٹر علامہ خالد محمود صاحب نے اپنی کتاب مطالعہٴ بریلویت میں لکھا ہے کہ: ?مولانا احمد رضا خاں صاحب بریلوی کسی باقاعدہ عربی مدرسہ یا دارالعلوم کے تعلیم یافتہ نہ تھے، آپ کی ساری دینی تعلیم گھر پر ہی ہوئی تھی، آپ کے پہلے استاذ مرزا غلام قادر (مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی) کے بھائی تھے․․․? (تفصیل کے لیے دیکھئے ?مطالعہٴ بریلویت? اور محاضرہٴ علمیہ برموضوع رد رضاخانیت)

    (۲) اس فرقہٴ جدیدہ کی منظم شکل ۱۲۴۶ھ کے بعد ظہور پذیر ہوئی․․ (دیکھئے محاضرہ علمیہ برموضوع رد غیرمقلدیت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند