عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 3110
میں غیر مقلدین کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں، کیا میں ان کے پیچھے نماز پڑھوں جب کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فتویٰ متعلقہ طلاق ثلاثہ کو مسترد کرتے ہیں؟
میں غیر مقلدین کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں، کیا میں ان کے پیچھے نماز پڑھوں جب کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فتویٰ متعلقہ طلاق ثلاثہ کو مسترد کرتے ہیں؟
جواب نمبر: 311030-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 906/ د= 867/ د
غیرمقلدین جن کا ذکر سوال میں ہے یہ اجماع صحابہ کو نہیں مانتے، نیز ائمہ اربعہ میں سے کسی امام کی تقلید کو گناہ بلکہ شرک کہتے ہیں یہ فرقہ گمراہ ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مولوی خلیل احمد امبیٹھوی نے بر اہین قاطعہ میں لکھاہے کہ شیطان کو رسول اللہ سے زیا دہ علم تھا (استغفر اللہ) کیا یہ شخص صحیح اور ان کی کتاب مستند ہیں؟ کیا ان کا تعلق دیوبندی جماعت سے ہے؟
ہمارے کچھ رشتہ دار جو میرے والد کے دوسرے کزن ہیں وہ لوگ بہت عرصہ پہلے قادیانی ہوگئے تھے۔ میرے والد کہتے ہیں کہ قادیانیوں سے ملنا اور تعلق رکھنا غلط نہیں ہے کیوں کہ وہ غیر مسلم ہیں اور غیر مسلم سے ملنے سے اسلام منع نہیں کرتا۔ میرا دل نہیں مانتا ان لوگوں سے ملنے اور تعلق رکھنے کو ۔ آپ مجھے اس بارے میں بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر ان سے ملنا غلط ہے جو کہ میں سمجھتا ہوں غلط ہے تو میں اپنے والد صاحب کو کیسے قائل کروں او رمجھے کیا کرنا چاہیے؟
3139 مناظرمیں حدیث میں وارد ہونے والے لفظ رافضہ/ روافض کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں ۔ میں نے سنا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی جماعت کی پیشین گوئی کی تھی جس کو بعد میں رافضہ/ روافض کہا جائے گا، وہ مشرک ہوں گے ، ان سے جہاد کرنا۔ اس سلسلے میں ایک شخص نے مجھے درج ذیل کتابوں کا حوالہ دیا ہے: مسند احمد ، کنزالعمال، طبرانی مجمع الزوائد، سوائد المحرقہ۔ میں عربی پڑھ اور بول نہیں سکتا۔ از راہ کرم، ان احادیث کی صحت کے بارے میں بتائیں۔ کیا یہ احادیث قابل قبول درجے کی ہیں؟
7443 مناظرمیں نے مودودی صاحب کی کتاب خلافت و ملوکیت پڑھی ہے۔ کیا اس میں جو کچھ حضرت عثمان اور حضرت امیر معاویہ کے بارے میں ہے وہ سب صحیح ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔ اور اس کتاب کو کوئی جواب بھی ہے یا نہیں؟
کیاجماعت اسلامی (مودودی گروپ) والے اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں؟ کیا ان لوگوں کی اقتداء میں فرض نماز یا تراویح نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا مودودی صاحب کی تفہیم القرآن اور اس کی لکھی ہوئی باقی کتابیں پڑھنا جائزہے؟
4755 مناظرکیا فرما تے ہیں علمائے کرام بوہر ہ لوگوں کے بارے میں ؟ کیا وہ لوگ مسلمان ہیں؟ اور اگر مسلمان نہیں ہیں تو کس بیناد پر اور کس عقید ہ کی بیناد پر وہ لوگ کافرہیں؟ جب کہ وہ خودکہتے ہیں کہ ہم اللہ پر، اللہ کے رسول پر، اللہ کی کتاب پر امان رکھتے ہیں؟ (۲) اہل تشیع کے بار ے میں کیا حکم ہے ؟کیا و ہ لوگ مسلمان ہیں اور کیا ان کے ساتھ شادی جائزہے ؟ اگر نہیں تو کیوں ؟ اور کس عقید ہ بنیا دپر ؟ اور جن لوگوں نے شیعہ سے شادی کر رکھی ان سے تعلقات رکھنا کیساہے؟ جب کہ وہ ہمارے عزیز ہیں اور ان کی بیویاں وغیرہ شیعیوں کی مجلس میں بھی جاتی ہیں۔ ان کی اولا د سے شادی کرنا کیسا ہے ؟ جب کہ ان کا عقیدہ بھی واضح نہیں ہے؟
3710 مناظرمولانا سید مودودی کی تصنیفات کا مطالعہ کرنا درست ہے یا نہیں؟کیوں کہ بہت سی جگہوں پر انہوں نے صحابہ کرام کے متعلق غلط باتیں لکھی ہیں۔
3942 مناظرمیرے والد صاحب اسماعیلی شیعہ ہیں لیکن میری ماں سنی حنفی ہے، اور میں سنی حنفی کی طرح عبادت کرتا ہوں لیکن میرے والد مجھے حنفی کی طرح عبادت نہیں کرنے دیتے ہیں۔ اورمیں اس طریقہ کو نہیں پسند کرتا ہوں جس طرح اسماعیلی نماز پڑھتے ہیں۔ مجھے صحیح راستہ بتائیں۔
4400 مناظرجناب ! مجھے یہ صرف یہ بتادیں کہ آپ اپنے اکابر علمائے دین اشرف علی تھانوی، قاسم نانوتوی، رشید احمد گنگوہی وغیرہ کی کتابوں میں لکھی گئی گستاخیوں کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں۔ کیا آپ کے نزدیک یہ گستاخیاں ہیں کہ نہیں؟
3812 مناظر میرا سوال یہ ہے کہ لوگ
اہل حدیث کے علماء سے آمنے سامنے بات کیوں نہیں کرتے کیوں کہ جب میں حج وعمرہ کے
لیے گیا تھا وہاں دیکھاان کے ہی عالم بات کررہے ہیں اور سارے مجمع کے سامنے چیلنج
کرتے ہیں کوئی بھی آکر بات کرے۔ اور اس طرح سے سارے مجمع کا ذہن خراب کرتے ہیں اور
اس سے بھی زیادہ دکھ اس وقت ہوتا ہے جب دیوبند سے فارغ علماء ان کی ہاں میں ہاں
کرتے ہیں۔ یہاں تک بات کہتے ہیں کہ ابو حنیفہ کوئی نبی تو نہیں جو ساری بات ان کی
مانی جائے، گویا سارے مسئلے کے اندر ہی یہ بات ہے۔
بریلویت، امام احمد رضا اور حاضر و ناظر کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
مفتی
صاحب میرے گاؤں کا نام ہرسولی ضلع مظفر نگر ہے۔ قبرستان میں مفتی مہربان صاحب کی
قبر کے پاس ایک ہینڈ پمپ ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا پانی مذہبی اعتبار سے تمام
بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ تمام مذہبی لوگ یہ پانی لینے کے لیے بہت لمبی لمبی قطاریں
لگاتے ہیں۔ کیا اسلام کے مطابق اس طرح کا پانی استعمال کرنا صحیح ہے یا غلط ہے؟
برائے کرم وضاحت فرماویں۔