عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 5189
شیعہ فرقہ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں آپ کے کیا نظریات ہیں جب کہ ان کے تمام عقائد اور معاملات مختلف ہیں؟
شیعہ فرقہ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں آپ کے کیا نظریات ہیں جب کہ ان کے تمام عقائد اور معاملات مختلف ہیں؟
جواب نمبر: 518931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1274=931/ ھ
ملکی و سیاسی معاملات میں اتحاد و اتفاق کی صورتیں ممکن ہیں، حالاتِ حاضرہ سے باخبر سیاست میں ماہر حضرات مل بیٹھ کر غور کرکے کچھ صورتیں تجویز کرلیں تو اس میں کچھ مانع نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شیعہ کو کافر کیوں کہاجاتاہے؟
میری
ملاقات ایک اہل حدیث سے ہوئی وہ کہہ رہا تھا کہ وہ دو رکعت نفل نماز جو کہ ہم وتر
کے بعد پڑھتے ہیں اس کا پڑھنا غلط ہے۔ اس نے ایک حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ وتر کو آخری نماز بناؤ۔ برائے کرم آپ مجھ کو
مناسب حدیث اور حوالوں کے ساتھ جواب عنایت فرماویں تاکہ مجھ کو حقیقت معلوم ہوجائے
اور دوسروں کو بھی مطلع کرسکوں۔
میں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
1525 مناظرآپ نے آئی ڈی نمبر ۳۹۱۵/ میں کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب کو جوغلط کہتاہے اس سے ثبوت مانگوکہ یہ کتاب کیوں غلط ہے تو میں نے پوچھا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس میں لکھا ہے کہ (اللہ عزوجل کے سامنے سب مخلوق چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے) اور اس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر اللہ عزوجل سے دعا نہیں کرنی چاہیے)اوراس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بڑے بھائی ہیں) (معاذاللہ) ۔ اب آپ بتائیں کہ یہ تین باتیں جو لکھی ہیں صحیح ہیں ؟ اگر صحیح ہیں توکیسے ثابت کرنا چاہیے کہ یہ صحیح ہیں۔
1727 مناظرکیا سب شیعہ کافر ہیں؟ (۲) ہمارے گاؤں میں ایک مولانا آتے ہیں، وہ ہر جمعہ کی رات کوتیز آواز سے ذکر کرتے ہیں،سب لوگ اس کا ساتھ دیتے ہی، کیا ایساکرنا ٹھیک ہے؟ میرا خیال ہے کہ وہ بریلوی ہیں، تو کیا بریلوی ہونا بری بات ہے؟ (۳) زیر ناف کہاں سے کہاں تک ہے؟(۴) خدانخواستہ اگر کوئی اپنی بیوی سے پیچھے کی طرف سے ہمبستری کرے تو کیا واقعی نکاح ٹوٹ جاتاہے یا کیا ہوتاہے؟
6814 مناظرمیں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں کہ آیا ان کے عقائد صحیح ہیں یا غلط؟ کیوں کہ کچھ علمائے کرام کوان پر اعتراض ہے۔ اگر ان سے کوئی اختلاف ہے توبرائے مہربانی نشاندہی کیجئے۔
2737 مناظرمہدویہ فرقہ والوں کے ساتھ ملنا، سلام کرنا، کھانا پینا، گھر پر آنا او رجانا ان کی مسجدوں کے لیے چندہ دینا ہماری مسجد کے لیے ان سے چندہ لینا کیسا ہے؟
1553 مناظرپوری دنیا میں سب سے زیادہ سنی ہیں۔ یہاں پاکستان و انڈیا میں بھی الحمد للہ سنی (بریلوی) بہت ہیں۔ تم لوگ کم ہو ۔اگر تم لوگ حق پر ہوتے تو زیادہ ہوتے۔ اس کا جواب جلد دینا۔
آج میں ایسا سوال کررہا ہوں جس میں سارا عالم اسلام گمراہ ہوگیا ہے، وہ یہ کہ کیا تقلید فرض ہے؟ اور اگر فرض ہے تو صرف ایک امام کیوں ؟ مجھے قرآن و سنت سے سمجھائیں کہ کیا اللہ و رسول نے تقلید شخصی کو فرض کہا ہے؟صاف صاف جواب دیجئے؛ کیوں کہ آج اس سلسلے میں میرا منکر تقلید سے مناظرہ ہے اور مجھے تقلید کا پتہ ہے کہ یہ فرض ہے لیکن تقلید شخصی قرآن و سنت میں نظر نہیں آتی۔
1914 مناظرمیرا ایک غیر مقلد ( اہل حدیث ) دوست ہے، اس کا کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہم نماز کے بعد جماعت کے ساتھ تسبیح پڑھ سکتے ہیں ، ہلکی آواز میں بھی یہ حرام ہے ۔وہ یہ بھی کہہ رہاہے کہ کچھ احادیث میں ہے کہ ایک دن کچھ صحابہ کرام مسجد میں تسبیح یا قرآن پڑرہے تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کو طعنہ دے کر مسجد سے باہر لائے ۔ میں نے دارالعلوم دیوبند سے فارغ بہت سارے علمائے کرام سے رابطہ کیااور میں نے ان کو ساری باتیں بتائی ۔اس پر ان کا جواب ہے کہ نماز کے بعد مسجدمیں جماعت کے ساتھ یا ضبط اورانضباط کے ساتھ دھیمی آواز میں تسبیح پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص دنوں میں جیسے شب قدر ، شب برات، وغیر ہ میں ہم مائک استعمال کرسکتے ہیں ، ہر وقت نہیں ۔ میں اپنے دوستوں کی غلط فہمی کو دور کرناچاتاہوں مگر وہ قر آ ن یا مستند حدیث کا حوالہ مانگتے ہیں ۔ بر اہ کرم، جواب دیں۔
2333 مناظرمیں
اہل سنت والجماعت ہوں اور شافعی مسلک پر عمل پیرا ہوں۔ میرا سوال آپ کے فتوی
نمبر1119/1119=M/1430جو کہ مسقط کے اباضی
فرقہ کے بارے میں دیا گیا ہے۔مسقط میں اباضی فرقہ عبداللہ بن اباض کی پیروی کرتا
ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر اباضی فرقہ کے لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ
محمد رسول اللہ) پڑھتے ہیں تو پھر ان کے پیچھے نماز کیوں درست نہیں ہے؟ یہاں کے
کچھ عالم جو کہ اہل سنت والجماعت سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ا ن کے پیچھے نماز درست ہے
کیوں کہ وہ لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ)پڑھتے ہیں۔ برائے کرم اس
سوال کاتفصیلی جواب عنایت فرماویں کیوں کہ میں مسقط میں رہتاہوں اور آپ کا تفصیلی
جواب میری آخرت کی زندگی پر اثر انداز ہوگا۔