• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2371

    عنوان:

    یہ مہدوی فرقہ کون سا ہے؟ کیا ان کو مسلمان سمجھا جائے گا؟

    سوال:

    یہ مہدوی فرقہ کون سا ہے؟ کیا ان کو مسلمان سمجھا جائے گا؟

    جواب نمبر: 2371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 732/ ب= 696/ب

     

    (۱) یہ لوگ سید محمد جونپوری متوفی ۹۱۰ھ کو امام مہدی مانتے ہیں۔

    (۲) یہ لوگ سید محمد کی مہدویت کی تصدیق کو فرض مانتے ہیں۔ جو انھیں امام مہدی نہ مانے اسے کافر سمجھتے ہیں۔

    (۳) یہ لوگ سید محمد جونپوری کو خلفائے راشدین سے افضل مانتے ہیں۔ بلکہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ عیہ وسلم کو چھوڑکر تمام انبیائے کرام سے ان کو افضل مانتے ہیں۔

    (۴) یہ لوگ سید محمد کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے باربر مانتے ہیں ایک بال برابر بھی فرق مراتب نہیں کرتے۔

    (۵) یہ لوگ سید محمد کو اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان دو کو کامل الایمان سمجھتے ہیں، اور باقی انبیائے کرام کو ناقص الایمان کہتے ہیں۔ اس طرح کے باطل اور گمراہ عقیدے بہت سے ہیں۔ زیادہ تفصیل کے لیے مطالعہ فرمائیں ?ہدیة مہدویة? کا جو ابورجا محمد نے لکھی ہے۔

    ان کے عقائد مذکورہ قرآن و حدیث کے خلاف ہیں اس لیے یہ فرقہ گمراہ اور زندیق (کافر) ہے۔ مفتی اعظم ہند حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب نے لکھا ہے کہ فرقہ مہدویہ جو اطرافِ دکن میں پایا جاتا ہے کافر ہے اس کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز نہیں۔ (کفایت المفتی: ص421)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند