• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 9195

    عنوان:

    میں سنی ہوں۔ میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔میں اس سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں لیکن وہ شیعہ ہے۔ وہ ہماری طرح نماز پڑھتی ہے، مزار پر جاتی ہے اور ختم پڑھتی ہے۔ کیا میں اس سے شادی کرسکتا ہوں یا نہیں؟ کیا اس میں کچھ فرق ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1212=1212/م

    شیعوں کے بعض فرقے، اپنے کفریہ عقائد کی وجہ سے دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، جن سے مسلمان کے لیے نکاح کرنا ہی جائز نہیں۔ مذکورہ شیعہ لڑکی (جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں) کے عقائد کی تفصیل ہمیں معلوم نہیں، احتیاط اور بہتری اسی میں ہے کہ آپ اس شیعہ لڑکی سے شادی کا ارادہ ترک کردیں، اوراس سے ناجائز محبت کا رشتہ توڑکر کسی دین دار سنی لڑکی سے شادی کا ارادہ کریں۔ اللہ آپ کو صالح،خوبصورت دین دار لڑکی سے رشتہ مقدر فرمائے۔(آمین)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند