• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 5056

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1238=906/ ھ

    بریلوی فرقہ کے لوگ دجل تلبیس، فریب فراڈ اور دھوکہ دہی سے کام لیتے ہیں۔ تحفة الجُنّة لأھل السنّة اور غلط فہمیوں کا ازالہ یہ چھوٹی چھوٹی سی دو کتابیں ہیں، مکتبہ نعمانیہ دیوبند سے منگالیں اور ان کو بغور پڑھیں، پھر جو اشکال رہے اس کو لکھ کر معلوم کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند