• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 1736

    عنوان: فتوی ۳۵۷/د= ۳۶۸/د کے حوالے سے عرض یہ ہے کہ ڈاکٹر محمود صاحب کی کتاب مطالعہ بریلویت کا جواب صاعقتہ الرضا (مفتی عبدالوہاب خان قادری) ہمارے شہر ممبئی میں کثیر تعداد میں تقسیم کی جارہی ہے اورلوگ اس کتاب سے متائثر ہوکر مسلک دیوبند کے خلاف ہورہے ہیں۔ میں نے کراچی میں جامع بنوریہ اور دیگر جگہوں سے بھی معلوم کیا مگر اس کتاب کا ابھی تک کسی نے بھی جواب تحریر نہیں کیا ہے ۔ اس کتاب پر توجہ دیں ۔ اب ذی علم لوگا بھی صاعقتہ الرضا سے متائثر ہورہے ہیں۔

    سوال:

    فتوی ۳۵۷/د= ۳۶۸/د کے حوالے سے عرض یہ ہے کہ ڈاکٹر محمود صاحب کی کتاب مطالعہ بریلویت کا جواب صاعقتہ الرضا (مفتی عبدالوہاب خان قادری) ہمارے شہر ممبئی میں کثیر تعداد میں تقسیم کی جارہی ہے اورلوگ اس کتاب سے متائثر ہوکر مسلک دیوبند کے خلاف ہورہے ہیں۔ میں نے کراچی میں جامع بنوریہ اور دیگر جگہوں سے بھی معلوم کیا مگر اس کتاب کا ابھی تک کسی نے بھی جواب تحریر نہیں کیا ہے ۔ اس کتاب پر توجہ دیں ۔ اب ذی علم لوگا بھی صاعقتہ الرضا سے متائثر ہورہے ہیں۔

    جواب نمبر: 1736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 606/ د= 608/ د

     

    اب تک کسی نے جواب تحریر نہیں کیا۔ ہوسکتا ہے کہ کتاب جواب کے لائق نہ ہو، جاہلین کے ہفوات پر سکوت اختیار کرنا بھی سنت ہے۔ اورجواب کے لائق ہوگی تو ان شاء اللہ حق تعالیٰ کسی کو توفیق دیدیں گے۔ نفس مسائل کا احقاق حق ہوچکا ہے جو طالب حق کے طمانینت قلب کے لیے کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند