• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2185

    عنوان:

    اہل تشیع کے بار ے میں کیا حکم ہے ؟

    سوال:

    کیا فرما تے ہیں علمائے کرام بوہر ہ لوگوں کے بارے میں ؟ کیا وہ لوگ مسلمان ہیں؟ اور اگر مسلمان نہیں ہیں تو کس بیناد پر اور کس عقید ہ کی بیناد پر وہ لوگ کافرہیں؟ جب کہ وہ خودکہتے ہیں کہ ہم اللہ پر، اللہ کے رسول پر، اللہ کی کتاب پر امان رکھتے ہیں؟

    (۲) اہل تشیع کے بار ے میں کیا حکم ہے ؟کیا و ہ لوگ مسلمان ہیں اور کیا ان کے ساتھ شادی جائزہے ؟ اگر نہیں تو کیوں ؟ اور کس عقید ہ بنیا دپر ؟ اور جن لوگوں نے شیعہ سے شادی کر رکھی ان سے تعلقات رکھنا کیساہے؟ جب کہ وہ ہمارے عزیز ہیں اور ان کی بیویاں وغیرہ شیعیوں کی مجلس میں بھی جاتی ہیں۔ ان کی اولا د سے شادی کرنا کیسا ہے ؟ جب کہ ان کا عقیدہ بھی واضح نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 2185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 562/ ل= 562/ ل

     

    (۱) بوہرہ فرقہ کے عقائد کی پوری تفصیل لکھ کر دوبارہ استفتاء ارسال کریں پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔

    (۲) شیعہ اگر حضرت علی -رضي اللہ عنہ- کو دوسرے صحابہ پر فضیلت دیتا ہے بس اس کے علاوہ اور کوئی بات شیعیت کی نہیں تو یہ کافر نہیں ہے اور ان کے ساتھ نکاح جائز ہے تاہم کسی نیک صالحہ سنیہ سے کرنا اولیٰ ہے اوراگر شیعہ غلط فی الوحی یاالوہیت علی، یا افک صدیقہ کا قائد ہو یا قرآن مجید میں کمی بیشی کا معتقد ہو یاصحبت صدیق کا منکر ہو تو یہ کافر ہیں، ایسے شیعوں کے ساتھ نکاح درست نہیں وبھذا ظھر أن الرافضي إن کان ممن یعتقد الألوہیة في علي أو أن جبریل غلط في الوحي أو کان ینکر صحبة الصدیق أو یقذف السیدة الصدیقة فھو کافر لمخالفتہ القواطع المعلومة من الدین بالضرورة (شامي: ج۴ ص۱۳۵، ط زکریا دیوبند) اس لیے جن لوگوں نے دوسرے قسم کے شیعہ سے شادی کررکھی ے ان سے مقاطعت و متارکت ضروری ہے۔ قال اللہ تعالیٰ: وَلاَ تَرْکَنُوْا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ (الآیة) شیعوں میں تقیہ کا مسئلہ شائع اور معمول ہے اس لیے یہ بات معلوم کرنی مشکل ہے کہ فلاں شیعہ قسم اول میں سے ہے یا قسم دوم میں سے اس لیے شیعوں کے ساتھ مناکحت کا تعلق نہ رکھنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند