عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 24630
جواب نمبر: 24630
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1259=1259-8/1431
احسن الفتاویٰ میں لکھا ہے کہ: ”مسقط میں جو اباضی فرقہ ہے، ان کے صحیح عقائد کیا ہیں؟ اس کی ہمیں تحقیق نہیں، ان کے متعلق صحیح فیصلہ جب ہوسکے گا جب کہ ان کے عقائد بھی ذکر کیے جائیں، البتہ عبداللہ بن اباض کی جانب منسوب جو فرقہٴ اباضیہ ہے اور جو خوارج ہی کی شاخ ہے، ان کے عقائد کتابوں میں ملتے ہیں، اگر یہ فرقہ بعینہ وہی ہے یا ان کے عقائد ان کے مطابق ہیں تو ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، اس لیے ان کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے“۔ (احسن الفتاویٰ: ۱/۱۹۸)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند