• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 3949

    عنوان:

    میں نے بریلویت کا کافی مطالعہ کیا ہے۔ ان کے خبیث عقائد سے میں کافی حد تک آگاہوچکاہوں، میں یہ بھی جانتاہوں کہ احمد رضا نے دھوکے سے سعودی عرب کے مفتیوں سے علمائے دیوبند کے خلاف کفر کا فتوی لیا تھا اور وہ خود اور اس کی جماعت دیوبندیوں کو کافر مانتے ہیں۔ مجھے یہ بتائیں کہ ان بدعتوں کے خلاف علمائے دیوبند نے کبھی کفر کا فتوی کیوں نہیں دیا؟ (۲) میں حجة الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی ، امام العصر مولانا انور شاہ کشمیری اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہم اللہ سے کافی متاثر ہوں۔براہ کرم، کوئی ایسی کتاب کانام بتائیں جن میں ان بزرگوں کی کرامات یا دلچسپ واقعات مذکور ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 206=206/ م

    مسلک علمائے دیوبند اعتدال پر مبنی ہے،جوش ِانتقام میں شرعی حدود سے تجاوز کرجانا علمائے دیوبند کا شیوہ نہیں ہے، وہ بریلویوں کی طرح تلبیس و فریب کاری نہیں کیا کرتے، علمائے دیوبند ایسے محتاط ہیں بالخصوص تکفیر کے باب میں کہ وہ بدعتیوں کے خلاف کفر کا فتویٰ تو کیا دیں گے وہ اُس شخص کی تکفیر سے بھی زبان و قلم کو خاموش رکھنا پسند کرتے ہیں جس کے اندر کفر کی ننانوے علامات موجود ہوں اور فقط ایک سبب اس کے اندر اسلام کا موجود ہو، جیسا کہ شرح فقہ اکبر وغیرہ میں یہ اصول و ضابطہ صراحت کے ساتھ مذکور ہے، تاہم حضرات علمائیدیوبند ہی میں سے بعض نے رضاخانیوں کی تکفیر بھی کی ہے، جب ان کے سامنے ان رضاخانیوں کے کچھ ایسے عقائد پایہ ثبوت کو پہنچ گئے کہ جن میں تاویل کی ساری راہیں مسدود ہوگئیں، اور وہ کفر کا فتویٰ دینے پر مجبور ہوگئے لیکن علمائے دیوبند کی اکثریت ان کے خلاف کفر کا فتویٰ نہیں دیت۔

    (۲) ان بزرگوں کے حالات و واقعات کی تفصیل کے لیے دیکھئے "سوانح قاسمی، حضرت مولانا قاسم نانونوتوی: حیات وخدمات، نقش دوام اور اشرف السوانح" وغیرہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند