• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 12846

    عنوان:

    میرا سوال دارالافتاء دیوبند (انڈیا) سے یہ ہے کہ آپ نے ایک فتوی میں محمد بن عبدالوہاب کو? رحمة اللہ علیہ? لکھا ہے، لیکن المہندعلی المفند میں خلیل احمد سہارنپوری نے یہ کہا کہ وہ(اپنی جماعت کے علاوہ کو) واجب القتل اور ان کے مال و اسباب کو حلال سمجھتے تھے اور عورتوں کو قیدی بناتے تھے اور بھی بہت ساری غلط باتیں لکھیں ہیں خلیل سہارنپوری نے، اور اس کتاب میں آپ اپنے آپ کو وہابی بھی ماننے سے انکار کرتے ہیں،اور ان کے خلاف بہت سی باتیں آپ لوگوں نے کہی ہیں۔ تو یہ کیا معاملہ ہے کہ ایک طرف تو آپ محمد بن عبدالوہاب کو رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں دوسری طرف ان پربہتان لگاتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 809=771/ب

    محمد بن عبدالوہاب نجدی حنبلی المسلک تھے، اور اہل سنت والجماعت میں سے تھے، البتہ بعض نظریات ومسائل میں ہمارے علمائے دیوبند رحمہم اللہ کی جماعت کے نقطہٴ نظر میں کچھ اختلاف ضرور پایا جاتا ہے، اور حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سہارنپوری نے شیخ موصوف کے بارے میں جو سخت رائے ظاہر فرمائی وہ اس پروپیگنڈہ کی وجہ سے ظاہر فرمائی جو ان کو پہنچا تھا، صحیح اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنی سابقہ رائے سے رجوع فرمالیا، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: شیخ عبدالوہاب کے خلاف پروپیگنڈہ اور ہندوستان کے علماء پر اس کے اثرات۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند