• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 3866

    عنوان:

    میں دبئی میں رہتاہوں اور حنفی مسلک پر عمل کرتاہوں۔ یہاں زیادہ تر لوگ اہل حدیث کے مسلک پر عمل کرتے ہیں۔ یہاں کی مسجد میں امام صاحب بخاری شریف کی کچھ احادیث پڑھ کر بتاتے ہیں کہ : (۱) مرد و عورت کے درمیان نماز میں کوئی فرق نہیں ہے ؟ ؟

    سوال:

    میں دبئی میں رہتاہوں اور حنفی مسلک پر عمل کرتاہوں۔ یہاں زیادہ تر لوگ اہل حدیث کے مسلک پر عمل کرتے ہیں۔ یہاں کی مسجد میں امام صاحب بخاری شریف کی کچھ احادیث پڑھ کر بتاتے ہیں کہ : (۱) مرد و عورت کے درمیان نماز میں کوئی فرق نہیں ہے۔ (۲) مرد وعورت دونوں کو نماز کی نیت کے لیے کاندھوں تک اٹھانا ہے اور سینے پر ہاتھ باندھنا ہے۔ (۳) مقتدیوں کو بھی سورہ فاتحہ پڑھنا ہے ور نہ نماز نہیں ہوگی۔ (۴) آمین اونچی اواز میں کہنا بہتر ہے۔ (۵) قیام میں پیرسے پیر ملا کرکھڑے ہونے پر زیادہ ہی زور دیتے ہیں۔ (۶)اگر فجر کی فرض نماز کی اقامت شروع ہو گئی ہو توسنت نماز مت پڑھو اور جماعت میں شامل ہوجاؤ، فرض نماز ادارکرنے کے فورا بعد سنت اداررکرلو، جبکہ حنفی لوگ آفتاب طلوع ہونے کے ۲۰/منٹ بعد چھوٹی ہوئی سنت اداکرتے ہیں۔ (۷) عصر کی نماز پڑھنے کے بعد اگر مسجد سے ایک دفعہ نکل گئے تو پھر جب مسجد میں داخل ہو تو دو رکعات نماز اداکر و اور اکثر لوگ مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعات اداکرتے ہیں یا تو آذان سے پہلے یا آذان کے درمیان یا آذان کے بعد۔ (۸) وترکی نماز ایک رکعات ادکرتے ہیں۔ (۹) فجر کی فرض نماز دوسری رکعت میں سجدہ سے پہلے کھڑے ہو کر ہاتھ اٹھاکر دعا مانگتے ہیں۔(۱۰)جمعہ کے لیے پہلی آذان کو درست نہیں مانتے ہیں۔ خطبہ کے آذان کے بعد خطبہ اولی تقریر کی طرح 12:20 پر شروع کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ خطبہ اولی کے درمیان سنت و نوافل اداکر سکتے ہیں، فرض نماز ایک بجے شروع ہوتی ہے (۱۱) عیدین کی نماز میں پہلی رکعت میں پانچ زائد اور دوسری رکعت میں سات زائد تکبیرا ت اداکرتے ہیں۔

    میرے بہت سے دوست بھی انہی لوگوں کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ عربی لوگ ہیں ان کو ہم ہندوستانی اور پاکستانی لوگوں سے زیادہ معلومات ہیں اور یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سوفیصد بتائی ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہیں۔ ہم لوگ تو صرف اپنے باپ دادا کے اپنائے ہوئے طریقے پر چلتے ہیں۔ براہ کرم، ان مسائل پر مفصل روشنی ڈالیں اور حوالے بھی تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 3866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 718=613/ ب

     

    آپ مندرجہ ذیل کتابوں کامطالعہ فرمائیں!

    (۱) مطالعہٴ غیرمقلدیت (مولانا امین صفدر صاحب) غیر مقلدین کے ۵۶ اعتراضات (مولانا مفتی شبیر صاحب) ایضاح الادلہ (مفتی امین ومفتی سعید احمد صاحبان) حدیث اور اہل حدیث (مولانا انور خورشید صاحب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند