• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 42267

    عنوان: کیا بریلوی بدعتی ہیں؟

    سوال: کیا بریلوی بدعتی ہیں؟ اگر بدعتی ہیں تو کس وجہ سے ہیں؟ ان کا کیا عقیدہ ہے؟

    جواب نمبر: 42267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1716-1092/L=1/1434 جی ہاں! بریلوی بدعتی ہیں، انھوں نے بہت سی چیزیں دین میں ایسی پیدا کردی ہیں جن کا وجود خیر القرون میں نہیں تھا، مثلاً: میلاد کرانا، قبر پر اذان دینا، عرس کرنا، جنازہ کی نماز کے بعد دعا کرنا، نذر ونیاز کرنا، تیجہ چالیسواں اور گیارہویں شریف منانا، غیر اللہ کو پکارنا، قبروں پر سجدہ کرنا، قبروں کا طواف کرنا، غیر اللہ کی منتیں مانگنا، قبروں پر چڑھاوے چڑھانا، اس کے علاوہ ان کے بہت سے عقائد ا یسے ہیں جو اہل سنت والجماعت کے عقیدے کے خلاف ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب، نور اور حاضر وناظر جاننا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مختار کل کا عقیدہ رکھنا وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند