• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 6346

    عنوان:

    ہم مسلمان ایک اللہ اورایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں ۔ ہم تو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1301=1113/ ب

    ایک اللہ پر ہرایک نبی پر ایمان ویقین رکھنے کے باوجود شیطان نے اُن کو گمراہ کررکھا ہے، اور مختلف ٹولیوں میں بانٹ رکھا ہے۔ اللہ نے شیطان کو قیامت تک کے لیے مہلت دے رکھی ہے۔ شیطان نے لوگوں کو گمراہ کرتے رہنے کا عہد کررکھا ہے، اس لیے ایسا ہونا ناگزیر ہے۔ آپ سے جس قدر ممکن ہو نیک عمل میں اللہ اور اس کے سول کی اطاعت میں لگے رہیں۔ سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہمارے آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس لیے اس فکر میں نہ پڑنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند