عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 57916
جواب نمبر: 5791601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 257-222/Sn=4/1436-U سلام میں ایک پہلو تعظیم کا بھی ہے، بریلوی اور غیرمقلدین لوگ اپنی بدعت اور گمراہی کی وجہ سے اہل حق کی طرف سے تعظیم کے مستحق نہیں ہیں؛ اس لیے انھیں سلام کرنا فی نفسہ مکروہ ہے، باقی اگر کسی بریلوی یا غیر مقلد شخص کے ساتھ ملنے جلنے یا رشتے داری کا تعلق ہو یا انہیں سلام نہ کرنے سے فتنے کا ا ندیشہ ہو یا ان لوگوں تک حق بات پہنچانے میں رکاوٹ پیش آسکتا ہو تو پھر انھیں سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ البتہ بہ طور تعظیم انہیں سلام کرنے میں بہل نہ کرنا چاہیے؛ لیکن اگر یہ لوگ سلام کریں تو جواب دینا بہرحال ضروری ہے وفي فصول العلامي : ولا یسلم علی الشیخ المازح الکذاب․․․ ولا علی الفاسق المعلن الخ (شامي: ۹/۵۹۱) وفیہ ص: ۵۹۰․․․ لأن النہي عن السّلام لتوقیرہ ولا توقیر إذا کان السّلام لحاجة، وفي رد المحتار (۲/۳۷۶ ط: زکریا) وینبغي وجوب الردّ علی الفاسق: لأن کراہة السّلام علیہ للزجر فلا تنافی الوجوب علیہ تأمل (۲/۳۷۶، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا) وراجع ”أحسن الفتاوی“ تحت عنوان ”بدعتی اور فاسق کو سلام کہنا“ (۸/۱۳۵، ط: زکریا، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال تم مولویوں سے ہے کہ تمارا ایک مولوی رشید گنگوہی کہتاہے کہ کوا کھا سکتے ہیں اور فتوی میں صرف یہی لفظ لکھے ہیں۔ جب کہ تمہارا ہی ایک نام نہاد مولوی کہتا ہے کہ کوا کی تین قسمیں ہیں ۔ یہ تو بتاؤ کہ کل کوئی اور چیز جو حرام ہے وہ تم اپنے مولوی کو بچانے کے لیے حلال کرلو گے۔ کچھ تو حیا کرو پر کوا نہ کھاؤ۔ اوراپنے اکابرین کی غلطیاں قبول کرو۔ اسلام کو اکیلے دیوبندی ہی نہیں لے کر چل رہے۔ مسلمان بنو۔ رشیدی نہ بنو۔ کب تک اپنے غلط مولویوں کے کارناموں پر پردہ ڈالو گے۔ آخر کب تمہیں شرم آئے گی۔ امت کو تفرقہ میں ڈالا۔ گستاخوں کا ساتھ دیا۔ اوقاف کی مسجدوں میں نوکریاں تمہاری۔ مزارات کا پیسہ کھا کھا کر جوان ہوئے ہو اور آج ان ہی کے خلاف زبان درازی کرتے ہو۔ شرم کر۔ کیا کہیں شرم تم کومگر نہیں آتی۔ اگر ہمت ہے تو اپنا مقام پیدا کر ورنہ چھوڑدو اس پاک منصب کو یہ سب غصہ نہیں حقیقت ہے۔ مسلمان وہ ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے اور خالصتاً اپنے خدا سے معافی مانگے۔اب بھی وقت ہے معافی مانگو اپنے گندے کارناموں کی۔ اور فتوی کے نیچے اپنا نام ضرور لکھا کروتاکہ پتہ چلے کہ کون فتنہ پھیلا رہا ہے۔ صرف دیوبند نہ لکھا کرو ۔ شیر بن کر میدان میں آؤ۔ اب تو تم نے اہل السنہ بھی اپنے ساتھ لکھنا شروع کردیا ....
3151 مناظربریلوی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہوجائے گی یانہیں؟
1961 مناظرمیں
اہل سنت والجماعت ہوں اور شافعی مسلک پر عمل پیرا ہوں۔ میرا سوال آپ کے فتوی
نمبر1119/1119=M/1430جو کہ مسقط کے اباضی
فرقہ کے بارے میں دیا گیا ہے۔مسقط میں اباضی فرقہ عبداللہ بن اباض کی پیروی کرتا
ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر اباضی فرقہ کے لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ
محمد رسول اللہ) پڑھتے ہیں تو پھر ان کے پیچھے نماز کیوں درست نہیں ہے؟ یہاں کے
کچھ عالم جو کہ اہل سنت والجماعت سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ا ن کے پیچھے نماز درست ہے
کیوں کہ وہ لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ)پڑھتے ہیں۔ برائے کرم اس
سوال کاتفصیلی جواب عنایت فرماویں کیوں کہ میں مسقط میں رہتاہوں اور آپ کا تفصیلی
جواب میری آخرت کی زندگی پر اثر انداز ہوگا۔
میں ٹھوس ثبوت چاہتا ہوں کہ شیعہ غلط ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس موضوع پر کوئی کتاب ہو تو براہ کرم، مجھے بتائیں۔ میرا دوست سنی ہونا چاہتا ہے اور وہ ثبوت چاہتا ہے، کیا آپ میری مدد کریں گے؟
2457 مناظرMOULAVI
M A ABDUL WADOOD FASI عبد الودود العالم الفاسي 1664 HALDIYON KA RASTHA JAIPUR 302003 RAJASTHAN
STATE TEL 2574169 2564265 98291 21159 Date: بسم الله الرحمن الرحيم ايها العلمآء
القادة والحكمآء السادة السلام عليكم ورحمة الله وبركاته وطننا قاهر فطن الواقع في
جنوب تامل نادو في ضلع توتكدي وفيها يسكن المسلمون كلهم اهل الشوافع وان
اسلافنا جاءوا من مصر بعد فتنة خلق القرآن الواقع في زمن الامام احمد بن حنبل رحمه
الله قبل الف ومائة سنة . ووطننا يدعي بمكة الصغري لانّ اهلها كانوا مسلمين وفيها
ولد العلمآء العاملون والحفاظ المتقون والاوليآء المكرمون وانتشر هؤلآء الكرمآء في
اقطار العالم لخدمة الدين ايها السادة لانّ اهل بلدنا كلهم مقلدون الامام الشافعي
رحمه الله تعالي نحن معاشر الشافعية ادينا صلاة الجمعة في جامع واحد مع الاتحاد
والاخوة لانّ تعدد الجمعة في قرية واحدة لايجوز بلا عذر ولاسبب ولاعلة علي مذهب
الشافعية فبينما ذلك قد وقعت فينا الخصومة والمحاربة لاجل السياسة الدنيوية وتفرق
اهل البلد فرقتين فلذا ما وسع لنا ان نؤدي الجمعة في جامع واحد لكثرة العداوة
والبغضآء بين الفريقين وقد سعي العلمآء والصلحآء بالاصلاح بينهم واطفآء هذه النار
البغضآء والاسف وقد عجزوا ان يوحّدوا المسلمين ...
ہماری سوسائٹی میں ایک شخص رہتا ہے جو کہ پوری سوسائٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔عملی طور پر وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزار رہا ہے، وہ غریبوں کی مدد کرتا ہے اورایک بڑی خطیر رقم مدارس کو عطیہ کرتا ہے۔ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر پورا یقین رکھتا ہے، لیکن وہ مرزا غلام احمد قادیانی او راس کے ماننے والوں کو مسلمان تصور کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسلم علماء پورے انڈیا (ہندو پاک) میں برٹش گورنمنٹ کے خلاف اپنے مختلف نظریات کی وجہ سے مرزا غلام احمد قادیانی کے مخالفبن گئے۔ہم کبھی اپنے امام کی عدم موجودگی میں اپنی نماز اس کی امامت میں پڑھتے ہیں ۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اوپر مذکور خیالات کا رکھنے والا شخص ہمارا امام بننے کا اہل ہے؟اگر نہیں بن سکتا ہے تو کیوں؟ کیا ہم اس کے ساتھ معاشرتی او رسماجی تعلق قائم رکھیں ؟ کیا مدارس اسلامیہ کو اپنے طلبہ او راپنے اداروں کے لیے اس شخص کا عطیہ قبول کرنا جائز ہے؟ کیا ہم اس کے ساتھ کھانا کھاسکتے ہیں؟
2293 مناظرمہدویہ فرقہ والوں کے ساتھ ملنا، سلام کرنا، کھانا پینا، گھر پر آنا او رجانا ان کی مسجدوں کے لیے چندہ دینا ہماری مسجد کے لیے ان سے چندہ لینا کیسا ہے؟
1554 مناظرشیعہ جن بارہ امام کا ذکر کرتے ہیں کیا ہ ہمارے (سنیوں) کے بزرگ نہیں ہیں؟کیا وہ تمام اہل بیت سے ہیں؟کیا ہم بھی ان کو امام کے ساتھ بلائیں؟ ان شیعوں سے ہم ملیں تو سلام کرنا جب نا گزیر ہو تعلق کی وجہ سے تو کیسے بلائیں تاکہ ان کو قریب کر کے دعوت کی محنت کے ذریعہ سے ان کی ہدایت کی محنت کی جاسکے؟ اگر مجبوری میں ان کے ساتھ کھانا پڑے یا ان کا جھوٹا کھانا پینا پڑے تواس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
7722 مناظرہمارے کچھ رشتہ دار جو میرے والد کے دوسرے کزن ہیں وہ لوگ بہت عرصہ پہلے قادیانی ہوگئے تھے۔ میرے والد کہتے ہیں کہ قادیانیوں سے ملنا اور تعلق رکھنا غلط نہیں ہے کیوں کہ وہ غیر مسلم ہیں اور غیر مسلم سے ملنے سے اسلام منع نہیں کرتا۔ میرا دل نہیں مانتا ان لوگوں سے ملنے اور تعلق رکھنے کو ۔ آپ مجھے اس بارے میں بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر ان سے ملنا غلط ہے جو کہ میں سمجھتا ہوں غلط ہے تو میں اپنے والد صاحب کو کیسے قائل کروں او رمجھے کیا کرنا چاہیے؟
2144 مناظربرائے کرم مجھے
غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں
آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع
کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔
حضرت مولانا مودودی اور دیوبند کے درمیان اختلافات کس چیز کا ہے؟اور دیوبند کے علماء مولانا مودودی کی تفسیر قرآن پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ اور کیا جو امام مولانا مودودی کے افکار سے متعلق ہو کیا اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟
6103 مناظرمیرا ایک بریلوی دوست کہتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نور سے پیدا کئے گئے ہیں جب کہ بقیہ انسان مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں۔ صحیح جواب کیا ہے؟
میں سعودی عرب کے لوگوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں ، کیاوہ مقلد ہیں؟ اس کا کیا ثبوت ہے ؟ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں ۔اگر وہ لوگ مقلد ہیں تو کس امام کی اتباع کرتے ہیں ؟ یہاں پاکستان میں اہل حدیث پریشان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہسعودی عرب کے لوگ غیرمقلد ہیں۔کیا تقلید شرک ہے؟ (۲) مولانا عبدالوہاب کے بارے میں بتائیں ۔یہاں کچھ لوگ پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ عبد الوہاب نجدی تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصدیق فرمائی ہے، کیاایسا ہے ؟ وہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے لوگ راہ راست پر نہیں ہیں ، وہ وہابی ہیں ، مکہ اور مدینہ کے اماموں کے پیچھے نماز جا ئز نہیں ہوتی کیونکہ وہ عبد الوہاب کے ماننے والے ہیں ، وہابی ہیں ، براہ کرم، صحیح واقعہ سے آگاہ کریں۔ (۳) میں پاکستان میں رہتاہوں ، یہاں کے لوگوں کا کہناہے کہ سعودی عرب کے لوگ خصوصا مکہ اور مدینہ کو لوگ ناجائز طور پرحکومت پر قابض ہیں ، کیا واقعہ ایساہی ہے؟ لوگ یہ حقیقت بھی بیان کرتے ہیں کہ شاہ احمد نورانی جن کا انتقال ہوچکاہے، نے حکومت ختم کرنے کے لئے ایک تنظیم بنام ”جماعت نماز“ شروع کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں دربدر کریاگیااور زندگی بھر پابندی عائد کردی گئی ، براہ کرم، پورا وقعہ بتائیں کہ سچ کیاہے؟ ہم لوگ ان دنوں پریشان ہیں کیونکہ اس قسم کے واقعات سے ہمارایمان متزلزل ہورہاہے۔