عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 58293
جواب نمبر: 5829301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 463-492/H=6/1436-U حقیقت یہ ہے کہ جو جماعت بڑے بڑے علمائے کرام کی رات دن فن حدیث شریف میں خصوصی اشتغال رکھتی ہے اور علم حدیث شریف میں تبحر ورسوخ ہونے کے باوجود حضرات ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کی تقلید سے ناک منھ نہیں چڑھاتی وہ جماعت ”اہل حدیث“ ہے۔ جواب صحیح ہے، اور آج کل جو لوگ اپنے کو اہل حدیث کہتے ہیں وہ در حقیقت غیر مقلد ہیں اور گمراہ فرقوں میں شامل ہیں۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے نماز سے پہلے نیت کے بارے میں بتائیں۔ کچھ اہل حدیث امام کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ میں کولہا پور انڈیا کا رہنے والا ہوں اور دعوت کے کام سے جڑا ہوا ہوں، اس لیے میں شبہ میں پڑ گیا ہوں۔ دوسرے یہ کہ وہ لوگ امام پر یقین نہیں رکھتے ہیں جب کہ میں حنفی امام کا ماننے والا ہوں،اس لیے میں شبہ میں پڑ گیاہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
3824 مناظرمیں ٹھوس ثبوت چاہتا ہوں کہ شیعہ غلط ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس موضوع پر کوئی کتاب ہو تو براہ کرم، مجھے بتائیں۔ میرا دوست سنی ہونا چاہتا ہے اور وہ ثبوت چاہتا ہے، کیا آپ میری مدد کریں گے؟
3737 مناظراللہ اپ لوگوں کو اور ترقی عطاکرے ۔ آمین ۔ میر سوال یہ ہے کہ میں غیر مقلد ین کے علاقے میں رہتاہوں، وہ کہتے ہیں کہ ہم جو نماز پڑھ رہے ہیں وہ حدیث کے مطابق نہیں ہے۔ براہ کرم، درج ذیل موضو ع پرمستند احادیث کا حوالہ دیں (۱) نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ رکھنا ۔ (۲) دعائے قنوت ۔ (۳) سجدہ سہو ۔ (۴) تراویح ۲۰ / رکعات ۔(۶) عیدین کی نمازوں کے آخر میں تکبیر۔
میں نے مودودی صاحب کی کتاب خلافت و ملوکیت پڑھی ہے۔ کیا اس میں جو کچھ حضرت عثمان اور حضرت امیر معاویہ کے بارے میں ہے وہ سب صحیح ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔ اور اس کتاب کو کوئی جواب بھی ہے یا نہیں؟
میں
نے مولانا شاہ احمد رضا خان کی کتاب حسام الحرمین کا مطالعہ کیا پھر اس کتاب کے
جواب میں دیوبند کی لکھی ہوئی کتاب المہند کا مطالعہ کیا۔ المہند جو دیوبند نے
شائع کی وہ تو خلاصہ ہے۔ میں وہ فتوی جو علمائے عرب نے دیا تھا وہ پڑھنا چاہتاہوں۔
کیا اس کا اردو ترجمہ بازار میں دستیاب ہے؟ اگر ہے تو مجھے اس سلسلہ میں آپ کی مدد
چاہیے۔
بریلوی حضرات ہمارے اکابر دیوبند پر بہت سے الزامات لگاتے ھیں ۔ ایک بریلوی نے حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمت اللہ پر الظام لگایا اس کی کافی باتوں کا جواب میں دینے کے قابل تھا کافی کا جواب نہی دے پایا ۔ اپ سے مدد کی درخواست ھے ۔ اس نے کہا کے تخذیر الناس میں مولانا نے ختم نبوت انکار کیا ھے جس کے بارے میں بانی دیوبند قاسم نانوتوی لکھتے ہیں: سو عوام کے خیال میں تو رسول اللہ صلعم کا خاتمہ ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانہ کے بعد اور آپ سب میں آخری نبی ہیں۔ مگر اہل فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم یا تآخر زمانہ میں بالذات کچھ فضیلت نہیں، پھر مقام مدح میں ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین فرمانا اس صورت میں کیوں کر صحیح ہو سکتا ہے۔ (تحذیر الناس صفحہ3 طبع دیوبند ۔ دیوبندی حکیم الامت اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں: جب مولانا محمد قاسم صاحب۔۔۔۔۔۔۔ نے کتاب تحذیرالناس لکھی تو سب نے مولانا محمد قاسم صاحب کی مخالفت کی بجز مولانا عبدالحئی صاحب نے۔ (قصص الاکابر صفحہ 159 طبع جامعہ اشرفیہ لاہور خط کشیدہ عبارت صفحہ 3 کی ابتداء میں بتایا عوام کے خیال میں خاتم النبیین کا معنی آخری نبی ہیں ، مگر اہل فہم پر روشن ہے کہ زمانہ تقدم یا تاخرّ میں بالذات کچھ فضیلت نہیں ۔ ۔۔۔ ؟
5069 مناظرکیاجماعت اسلامی (مودودی گروپ) والے اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں؟ کیا ان لوگوں کی اقتداء میں فرض نماز یا تراویح نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا مودودی صاحب کی تفہیم القرآن اور اس کی لکھی ہوئی باقی کتابیں پڑھنا جائزہے؟
5072 مناظرابھی میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اہل حدیث کی طرف رجحان رکھتی ہے، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں تاکہ میں اسے حنفی مسلک کے راستے پر لاسکوں اور اس کے دل کو ٹھیس بھی نہ پہنچاؤں۔
2704 مناظرکیا شیعہ کافر ہیں یا مشرک؟ اگر کافر ہیں تو کیوں کافر ہیں اور اگر مشرک ہیں تو کیوں مشرک ہیں؟ (۲) کیا کتا پالنا جائز ہے؟ میں اپنے گھر کی حفاظت کے لیے کتا پالنا چاہ رہا ہوں کیا میں کتا پال سکتا ہوں؟ (۳) ڈاکٹر اسرار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو کیو ٹی وی پر آتے ہیں۔ شیعہ کے مطابق انھوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی توہین کی ہے؟ آپ کیا کہتے ہیں ،اس بارے میں کہ وہ کتنی حد تک صحیح ہیں؟ برائے مہربانی وضاحت کردیجئے۔
3183 مناظر